برج ٹاؤن(این این آئی) ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل نے بوم بوم آفریدی کا انٹر نیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ توڑ دیا۔انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے مابین کھیلی جانے والی 5 میچز کی ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میںیونیورس باس کے نام سے مشہور ویسٹ انڈین اوپنر کرس گیل نے انگلش گیند باز معین علی کو چھکا جڑ کر شاہد آفریدی کے انٹرنیشنل کرکٹ میں476 چھکے لگانے کا ریکارڈ توڑ دیا۔کرس گیل کے پاس انٹرنیشنل
کرکٹ میں 477 چھکے لگانے کا ریکارڈ بن گیا۔کرس گیل نے اس دوران 12 چھکوں کو 3 چوکوں کی مدد سے کیریئر کی 24 ویں دھواں دھار سنچری بھی اسکور کرلی جبکہ ویسٹ انڈیز نے ایک روزہ میچ کی ایک اننگ میں سب سے زیادہ چھکے رسید کرنے کا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے اننگ کے دوران 23 چھکے رسید کیے گئے۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ نیوزی لینڈ کے پاس تھا جس نے 2014 میں ویسٹ انڈیز کیخلاف ہی ایک اننگ میں 22 چھکے لگائے تھے۔