بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

باولنگ کوچ اظہر محمود نے جنوبی افریقہ میں ناقص کاکردگی کا ذمہ دار ناتجربہ کاری کو قرار دیدیا

datetime 15  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جوہانسبرگ(آئی این پی)قومی کرکٹ ٹیم کے باولنگ کوچ اظہر محمود نے جنوبی افریقہ میں ناقص کاکردگی کا ذمہ دار ناتجربہ کاری کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ محمد عامر کے سوا پہلے کوئی قومی بالر جنوبی افریقہ میں نہیں کھیلا،یہاں کی وکٹیں اور ماحول یکسر مختلف ہے لہذا بیشتر پلیئرز کے سیکھنے کا عمل جاری ہے،پاکستانی بالرز سینچورین اور کیپ ٹاو4160 میں اچھی بالنگ نہیں کر سکے۔

جبکہ جوہانسبرگ میں بھی وہ اس سے کہیں بہتر بالنگ کر سکتے تھے جو انہوں نے دکھائی لیکن چونکہ بیشتر بالرز ناتجربہ کار ہیں لہذا یہ ان کیلئے سیکھنے کا بہترین موقع تھا۔ان کا کہنا تھا کہ محمد عامر کے سوا پہلے کوئی پاکستانی بالر جنوبی افریقہ نہیں آیا جہاں وکٹیں ہی نہیں ماحول بھی بالکل مختلف ہے اور اس لحاظ سے دیکھا جائے تو نوجوان پیسرز سیکھنے کے عمل سے گزر رہے ہیں۔اظہر محمود کا کہنا تھا کہ دوسری اننگز میں وہ حریف ٹیم کو جلد آو4133 کرنا چاہتے تھے تاکہ گرین شرٹس کو 270 یا 280 رنز کا ہدف ملتا لیکن ہاشم آملا اور کوئنٹن ڈی کوک نے عمدگی سے بیٹنگ کی اور گیندیں چھوڑنے کے ساتھ ہی باو4160ڈریز بھی لگائیں۔ان کا کہنا تھا کہ کوئنٹن ڈی کوک دنیا کے بہترین کرکٹرز میں سے ایک ہیں جن کو سٹروکس کھیلنا پسند ہے جبکہ وہ اچھی بالز پر بھی چوکے لگا سکتے ہیں لہذا ان کی اننگز لاجواب کہی جا سکتی ہے۔شاداب خان کو کم استعمال کرنے کا دفاع کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وکٹ پر بال سوئنگ ہوتی دیکھ کر انہوں نے فاسٹ بالرز پر انحصار کیا تاہم مجموعی اعتبار سے انہیں بالرز کی کارکردگی پر اطمینان ہے کیونکہ پاکستان کی طرح جنوبی افریقی بیٹنگ کو بھی جدوجہد کا شکار ہونا پڑا۔ان کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی کافی کم عمر ہیں جن کو صرف چھ فرسٹ کلاس میچوں کا تجربہ ہے اور اس میں بھی تین ٹیسٹ میچز شامل ہیں جس کے سبب انہیں تھکاوٹ کا سامنا کرنا پڑا اور وہ بالنگ کا بوجھ نہیں اٹھا سکے۔انہوں نے واضح کیا کہ شاہین شاہ آفریدی پر کام کے بوجھ کو کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کیونکہ ون ڈے میچوں میں ان کی زیادہ اہمیت ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…