منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان سپر لیگ گورننگ کونسل کا اہم اجلاس آج احسان مانی کی زیر صدارت ہوگا

datetime 13  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پاکستان سپر لیگ گورننگ کونسل کا اہم اجلاس آج ( پیر) کے روز لاہور میں منعقد ہوگا ، اجلاس میں پروڈکشن کے اخراجات میں اضافے ،آمدنی میں پی سی بی کے حصے اور ٹیکس سمیت کئی معاملات زیرغور آئیں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق پی ایس ایل گورننگ کونسل کی

میٹنگ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی کی زیرصدارت ہوگی جس میں کئی اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ نیا تنازعہ پروڈکشن اخراجات کا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے گزشتہ عرصے12 ملین ڈالر سالانہ کے عوض تین سالہ براڈ کاسٹنگ رائٹس کا معاہدہ کیا تھا مگر پھر فرنچائزز کو یہ اطلاع بھی دی کہ پروڈکشن اخراجات کی رقم بڑھ کر 5.1ملین ڈالر ہو گئی ہے اس پر فرنچائزکے مالکان نے سخت احتجاج کیا کہ اگر اتنی بڑی رقم منہا ہو گئے تو ان کو کیا حصہ ملے گا؟۔پی سی بی سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ خود یہ اخراجات برداشت کرے اور اس حوالے سے اجلاس میں بحث ہونی ہے ۔حکام کی جانب سے مالکان کو بتایا گیا تھاکہ اگلے ایڈیشن کے لئے وینیوز کی تعداد بڑھ چکی، پاکستان میں زیادہ میچز ہوں گے جبکہ یو اے ای میں ابوظہبی کا بھی اضافہ ہو گیا اس لیے پروڈکشن اخراجات بھی بڑھ گئے ہیں، اس بار کوریج کے لئے زیادہ کیمرے بھی استعمال ہوں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ میٹنگ میں اونرز بورڈ سے ایک بار پھر یہ مطالبہ کریں گے کہ وہ اسپانسر شپ معاہدوں سے اپنا 50 فیصد شیئر کم کرے، ٹیکس میں چھوٹ کا معاملہ بھی زیرغور آئے گا، اس سلسلے میں 2فرنچائز اونرز پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جس نے اعلی حکومتی شخصیات سے ملاقات بھی کی تاہم تاحال کوئی فیصلہ سامنے نہیں آیا ۔ یاد رہے کہ پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن کا آغاز 14 فروری کو ہوگا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…