منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

جنوبی افریقا میں ناقص کارکردگی،احسان مانی نے سربراہ کرکٹ کمیٹی کو آج طلب کرلیا

datetime 10  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے چیئرمین احسان مانی نے کرکٹ کمیٹی کے سربراہ محسن خان کو(آج)جمہ کو لاہور طلب کرلیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی اور کرکٹ کمیٹی کے سربراہ محسن خان کے درمیان جمعے کو لاہور میں

ہونے والی ملاقات میں پاکستان ٹیم کی دورہ جنوبی افریقا میں کارکردگی،ڈومیسٹک کرکٹ اور دیگر اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔واضح رہے کہ قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے سبب ان دنوں بورڈ پر خاصا دبا ہے،البتہ فوری طور پر کسی بڑے فیصلے کا امکان نہیں ہے، محسن خان نے تصدیق کی کہ جمعے کو چیئرمین بورڈ سے ملاقات ہو گی البتہ یہ بتانے سے گریز کیا کہ اس دوران کیا بات ہونی ہے۔ قومی ٹیم کی ناقص پرفارمنس کے پیش نظر کوچ مکی آرتھر کا مستقبل اور سرفراز احمد کی ٹیسٹ میں کپتانی ایجنڈے میں شامل ہے۔ایجنڈے میں دو اہم چیزیں شامل ہیں۔ مکی آرتھر کی کوچنگ اور سرفراز احمد کی ٹیسٹ میں کپتانی پر بات ہو گی۔چیئرمین کرکٹ کمیٹی محسن حسن خان موجودہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی انداز کوچنگ سے متاثر نہیں اور ذرائع کے مطابق وہ چیئرمین پی سی بی احسان مانی سے ملاقات میں اپنی رائے سے آگاہ کریں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ محسن حسن خان، سرفراز احمد کی ٹیسٹ کپتانی سے بھی مطمئن نہیں۔ ذرائع کے مطابق وہ سمجھتے ہیں کہ ٹیسٹ کی کپتانی سے سرفراز احمد کی ون ڈے میں بلے بازی متاثر ہوئی۔ قومی کپتان کو صرف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی تک محدود رکھا جائے۔بڑی سیریز میں قومی ٹیم کی بڑی ناکامی پر پاکستان کرکٹ کے بڑے سر جوڑیں گے تو کیا بڑی ممکنہ خبر آتی ہے، کھیلوں کے حلقوں میں ابھی سے بڑی ہلچل مچ گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…