جمعہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سکواش کے میدان میں جان شیر خان کی خدمات کو رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا : نا ظم اعلیٰ پشاور

datetime 7  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)10 سال تک سکواش کی دنیا پر راج کرنے والے سابق چمپین جان شیر خان سے انکے گھر میں محمد عاصم خان (پشاور نا ظم اعلیٰ) ، ملک واجد ممبر صوبائی اسمبلی ((PK-75، ٹاون ممبر محمد صالح خان، انٹرنیشنل سکواش کوچ محبوب خان اور فارمر پاکستان سکواش نمبر 01امجد خان نے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران پاکستان کے لیے جان شیر خان کی خدمات کو سرا ہتے ہوئے اُنکو دل کی گہراہیوں سے خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہاکہ سکواش کے میدان میں انکی خدمات کو رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا۔ محمد عاصم خان اور ملک واجد نے صوبے میں سکواش کو دوبارہ فعال کرنے کے لیے جان شیر خان کو یقین دلایا کہ صوبے بھر میں سکواش کی Activities اور اکیڈمیز لانچ اور پروموٹ کرنے کے لیے صوبائی اور ضلعی سطح پر نیک نیتی سے کام کیا جائے گا۔ جان شیر خان کی خواہش پر محمد عاصم خان اور ملک واجد نے صوبے میں گورنر سکواش ٹورنمنٹ اور چیف منسٹر سکواش ٹورنمنٹ کو دوبارہ بحال کرنے کے لیے اپنے بھرپور ا تعاون کا یقین دلایا اور اُمید ظاہر کی کہ یہ ٹورنمنٹس بھیPTIحکومت کی کاوشوں سے دوبارہ جلد ہی شروع کیے جائیں گے جس سے صوبے کے بچوں میں سکواش کا رجحان پیدا ہوگا اور مستقبل میں جان شیر خان جیسے پلےئرز بنے گے جو کہ صوبے KPK، ملک و قوم کا نام ایک مرتبہ پھر دنیا بھر میں روشن کرینگے۔ جان شیر خان نے ان معزز حضرات کی سکواش میں دلچسپی کو سراہاں اور پشاور کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افضائی کے لیے ان شخصیات کو تہ دل سے خراج تحسین پیش کیا اور اونکا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سپورٹس اور خصوصاً سکواش سے محبت کرنے والے لوگوں کے دم سے ہی اس صوبے اور ملک میں سکواش زندہ ہے اور انشاء اللہ رہے گی۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…