لاہور (این این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چےئرمین احسان مانی نے کہاکہ نجم سیٹھی کے نوٹس پر پی سی بی کی جانب سے جواب دیا جائے گا ، ورلڈ کپ تک سرفراز کو کپتان رکھنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا،کپتان کا حتمی فیصلہ سلیکشن کمیٹی کی سفارشات پر کیا جائے گا ۔
چےئرمین پی سی بی احسان مانی نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ اظہرعلی نے فٹنس مسائل پر ون ڈے سے ریٹائرمنٹ لی ہے ،اظہر علی کو ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کا کپتان نہیں بنایا جارہا اور ورلڈ کپ تک سرفراز کو کپتان رکھنے کا کوئی فیصلہ ہواہے ،کپتان کا حتمی فیصلہ سلیکشن کمیٹی کی سفارشات پر کیا جائے گا ۔انہوں نے کہاکہ جسٹس قیوم رپورٹ میں وسیم اکرم کو عہدہ دینے کی کوئی ممانعت نہیں ہے ۔ دنیا بھر میں کرکٹ کمیٹیاں تجاویز دینے کے لیے بنائی جاتی ہیں اورجومعاہدے ہوچکے ہیں وہ راتوں رات ختم نہیں کیے جا سکتے۔ انہوں نے کہاکہ سلمان بٹ سمیت ہر کھلاڑی کا انتخاب سلیکشن کمیٹی کرتی ہے اورکسی کھلاڑی کی سلیکشن سے سلیکٹر کو نہیں روکا جائے گا۔ا نہوں نے کہاکہ کوچز اور دیگر آفیشلز کے معاہدے ہوچکے ہیں معاہدہ کرنے والوں کو دوسری ذمہ داری سے نہیں ہٹائیں گے ۔ دہری ذمہ داریوں سے متعلق پالیسی بنائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ نجم سیٹھی کے نوٹس پر پی سی بی کی جانب سے جواب دیا جائے گا ۔چےئرمین پی سی بی نے کہاکہ محسن خان اور مکی آرتھر تنازع پر بات نہیں کروں گا ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چےئرمین احسان مانی نے کہاکہ نجم سیٹھی کے نوٹس پر پی سی بی کی جانب سے جواب دیا جائے گا ، ورلڈ کپ تک سرفراز کو کپتان رکھنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا،کپتان کا حتمی فیصلہ سلیکشن کمیٹی کی سفارشات پر کیا جائے گا ۔