پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

اظہر علی کا ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان،ڈومیسٹک کھیلتے رہیں گے

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی نے 50اوورز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔53ایک روزہ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے اظہر علی نے اپنی ریٹائرمنٹ کا باضابطہ اعلان پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

اظہر علی کا کہنا تھا کہ ذاتی وجوہات پر ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا اور بہت عرصے سے ایک روزہ کرکٹ سے الگ ہونے پر غور کر رہا تھا، یہ بہترین وقت ہے کہ میں ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کروں تاہم ڈومیسٹک کرکٹ میں تمام فارمٹس میں کھیلوں گا۔اظہر علی نے ریٹائرمنٹ کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ اور چیف سلیکٹر انضمام الحق کو اعتماد میں لیا۔انہوں نے کہا کہ سرفراز احمد اچھے کپتان ہیں، انہیں سپورٹ کرنا چاہیے جب کہ نوجوان کرکٹرز بہت اچھی ون ڈے کرکٹ کھیل رہے ہیں اور اچھے انداز سے ٹیم کو آگے لے کر چل رہے ہیں۔ اظہر علی کا کہنا تھا کہ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ بہت سوچ کے بعد کیا، بہت سے لوگ میری کپتانی سے مطمئن نہیں تھے تاہم اب ساری توجہ ٹیسٹ کرکٹ پر ہوگی اور کوشش ہے جتنی بھی ٹیسٹ کرکٹ کھیلوں تسلسل کے ساتھ پرفارم کروں۔یاد رہے کہ اظہر علی نے 50اوورز کی کرکٹ میں 2011میں آئرلینڈ کے خلاف ڈیبیو کیا اور انہوں نے اپنا آخری میچ رواں سال 13جنوری کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا تھا۔انہوں نے 53ون ڈے میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی اور 3سینچریوں اور 12نصف سنچریوں کی مدد 1845رنز بنائے۔19فروری 1985 میں پیدا ہونے والے اظہر علی کو 2015میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا کپتان بھی مقرر کیا گیا لیکن فروری 2017 میں آسٹریلیا کے ہاتھوں پاکستان کی 1-4 سے شکست کے بعد شدید تنقید کی وجہ سے وہ بطور کپتان سبکدوش ہوگئے تھے۔ان کے دورِ کپتانی میں پاکستان نے مختلف ممالک کے خلاف 10 سیزیز کھیلیں جن میں سے صرف 5میں کامیابی حاصل ہوئی۔ مجموعی طور پر ان کے دور میں پاکستان نے صرف 12 میچ جیتے اور 18 میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…