نیویارک (سپورٹس ڈیسک) سپین کے شہرت یافتہ ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ایک رافیل نڈال سیمی فائنل میچ کے دوران گھٹنے کی انجری کا شکار ہوکر میچ سے دستبردار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ میں جاری میگا ایونٹ میں ہفتہ کو کھیلے گئے مینز سنگلز سیمی فائنل میچ میں ارجنٹائن کے جان مارٹن ڈیل پوٹرو نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا انہوں نے سپین کے رافیل نڈال کے خلاف پہلے سیٹ میں 7-6(7-3) سے اور دوسرے سیٹ میں 6-2 سے کامیابی حاصل کی تھی ۔ رافیل نڈال
گھٹنے کی انجری کے باعث میچ سے دستبردار ہوگئے اور ارجنٹائن کے جان مارٹن ڈیل پوٹرو نے میگا ایونٹ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ دوسرے سیمی فائنل میچ میں سربیا شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور سابق عالمی نمبر ایک نوویک جوکوچ نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جاپان کے کئی نیشیکوری کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 ، 6-4 اور 6-2 سے شکست دیکر میگا ایونٹ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیاجبکہ جاپان کے کئی نیشیکوری بھی سیمی فائنل میں ہار کر میگا ایونٹ کی ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہوگئے