اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک) سکواش کے سابق عالمی چیمپئن اور اسوا فٹ بال اکیڈمی کے سرپرست اعلی جان شیر خان نے کہا ہے کہ کسی بھی کھیلوں کے مقابلوں میں رزلٹ حاصل کرنے کے لئے کھلاڑیوں کی فٹنس بہت ضروری ہے گذشتہ روز میڈیا گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوچز کو چاہیئے کہ تربیت کیمپ کے دوران کھلاڑیوں کی فزیکل پر توجہ دیں، انہوں نیکہا کہ کھیل دنیا میں امن قائم رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں دنیا میں اس وقت بدامنی کو ختم کرنے کے لئے کھیلوں کے ذریعے ہی تبدیلی لائی جا سکتی ہے پاکستان کھیلوں کے لئے پر امن ملک ہے اور کھلاڑی کھیل کے قوائدوضوابط کی پابندی کریں ۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نیکہا کہ عالمی سطح پر سکواش کے کھیل کا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرنے کیلئے منصوبہ بندی کی اشد ضرورت ہیاور ہمیں اس سلسلہ میں ابھی سے ہی کوئی ٹھوس منصوبہ بندی تیار کرنی چاہیے انہوں نیکہا کہ مزید کہا کہ جسمانی اور فزیکل فٹنس کے بغیر ہمارے کھلاڑیوں کا عالمی سطح پر پہنچنا مشکل ہے اور غیرملکی کھلاڑی کی نسبت ہمارے کھلاڑیوں کو جلد تھکاوٹ ہو جاتی ہے، ایشین گیمز میں مایوس کارکردگی کے حوالیسے ایک سوال کے جواب کے اس کھلاڑیوں کو تربیت کے لئے بہت کم وقت ملا ہے کیونکہ رمضان المبارک میں پاکستان سپورٹس بورڈ کو تربیتی کیمپ لگانے چاہئے تھے لیکن ایسا نہ ہوسکا۔