اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سکواش کے سابق عالمی چیمپئن جان شیر خان نے کہا ہے کہ ایشین گیمز میں میڈلز لانے کے لئے کھلاڑی،کوچز اور پاکستان سپورٹس بورڈ اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو تربیتی کیمپ میں بھر پور طریقے سے دلچسپی لے کر محنت کرنی چاہئے کیونکہ یہ ہی ایک موقع ہے کہ ایشین گیمز میں کھلاڑی میڈلز لاکر ملک و قوم کا نام روشن کر سکتے ہیں اور ان میڈلز کی وجہ سے کھلاڑی کی ایک پہچان ہوتی ہے ، انہوں نے کہا کہ اس کے
ساتھ، ساتھ پاکستان سپورٹس بورڈ کی بھی ذمہ داری ہے کہ کھلاڑیوں کو تمام سہولیات فراہم کر ے تاکہ کھلاڑی کل یہ نہ کہاں کہ ہمیں پوری سہولیات نہیں ملی تھیں، جان شیر خان نے کہا کہ پاکستان سپورٹس بورڈکو کھلاڑیوں کی خوراک، تربیت اور سونے کے ٹائم پر چیک اینڈ بلنس پر روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ رکھنی چاہئے کیونکہ یہ بڑا گرمیوں کا موسم میں اس میں کھلاڑیوں کو اے سی روم مہیا کئے جائیں تاکہ وہ اپنے نیند کو پورا کر سکیں، انہوں نے کہا کہ حکومت کو کھیلوں کی ترقی کے لئے ٹھوس اقدامات کر نے چاہئے۔