گال (آئی این پی)سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے مابین دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 352رنز ہدف کے تعاقب میں اپنی دوسری اننگز میں 73رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی،جنوبی افریقہ کی جانب سے 8بلے باز ڈبل فیگر میں داخل نہ ہو سکے،فیلنڈر22 اور مرکرم 19رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے، سری لنکا کی جانب سے دلرون پریرا نے تباہ کن باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
جبکہ ہراتھ نے 3 اور سندکان نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا، سری لنکا کے کارونارتنے کو میچ میں 218رنز بنانے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا،دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ 20جولائی سے کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ ہفتہ کو گالے کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روز میزبان سری لنکا نے اپنی دوسری نامکمل اننگز چار وکٹوں کے نقصان پر 111رنز شروع کی تو سری لنکا کی پوری ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 190 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، سری لنکا کی جانب سے دوسری اننگز میں کارونارتنے 60، میتھوز35 اور لکمل 33رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے دوسری اننگز میں مہاراج نے 4،ربادہ نے 3،ڈیل سٹین اور تبریز شمسی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔جواب میں جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 352رنز کا ہدف دیا گیا، جس کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کے بلے باز سری لنکن باؤلنگ کا جم کر مقابلہ نہ کر سکے اور پوری ٹیم صرف 73رنز پر پویلین لوٹ گئی، جنوبی افریقہ کے 8بلے باز ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہو سکے۔فیلنڈر22 اور مرکرم 19رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے، سری لنکا کی جانب سے دلرون پریرا نے تباہ کن باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ہراتھ نے 3 اور سندگان نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا، سری لنکا کے کارونارتنے کو میچ میں 218رنز بنانے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا،دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ 20جولائی سے کولمبو میں کھیلا جائے گا۔