ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک)روس میں جاری فیفا ورلڈ کپ میں گروپ اے کے میچ میں اسپین نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایران کو 0۔1 سے شکست دے دی۔میچ کا پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہا، دنوں ٹیموں کے کھلاڑی گول کرنے کی سرتوٹ کوششیں کرتے رہے تاہم کسی کو کامیابی نہیں ملی۔دوسرے ہاف کے آغاز سے ہی اسپین کے کھلاڑیوں نے جارحانہ انداز اپنایا اور 54 ویں منٹ میں اسپین کے ڈیگو کوسٹا نے شاندار گول کرکے اپنی ٹیم کو 0۔1 کی برتری دلادی۔ایران کی ٹیم کو گول کا ایک موقع ملا ۔
اور انہوں نے گیند کو جال میں بھی ڈال دیا تاہم ریفری نے فیصلہ دیا کہ گول ہونے سے پہلے گیند ایران کے ایک کھلاڑی کے ہاتھ سے ٹکرائی تھی اس لیے گول کالعدم قرار دیا جاتا ہے ٗاس کے بعد ایران کی ٹیم ہمت ہار گئی اور مقررہ وقت ختم ہونے پر میچ 0۔1 سے اسپین کے حق میں رہا۔گروپ اے میں اب تک چاروں ٹیمیں اسپین، پرتگال، ایران اور مراکش 2، 2 میچز کھیل چکے ہیں، اسپین 4، پوائنٹس کے ساتھ پہلے، پرتگال 4 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، ایران تین پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور مراکش بغیر کسی پوائنٹ کے ساتھ آخری نمبر پر ہے۔