لیڈز(آئی این پی)انگلینڈ کے خلاف لیڈز ٹیسٹ اننگز اور 55 رنز سے ہارنے کے بعد پاکستان اور انگلینڈ کی سیریز ایک ایک سے برابر رہی۔گذشتہ 10 سال میں پاکستان اور جنوبی افریقہ ایسی ٹیمیں ہیں جو انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز برابر کرنے میں کامیاب ہوئیں اور سیریز نہیں ہاری۔انگلینڈ کے خلاف سیریز برابر ہونے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کی بیٹنگ کارکردگی کے بارے میں سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔اپنی کارکردگی
کے بارے میں سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ اپنی بیٹنگ پرفارمنس سے مطمئن نہیں اور میچ میں ایک دو غلط شاٹس بھی کھیلے۔سرفراز نے کہا ہے کہ سیریز میں اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ نہ کرنے پر مایوس ہوں۔سرفراز احمد نے تین اننگز میں صرف 31رنز بنائے اور ان کا سب سے زیادہ اسکور14 رنز تھا۔ سیریز میں انہوں نے وکٹ کیپر کی حیثیت سے 10کیچز پکڑے۔سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ بیٹنگ کی ناکامی پر مایوس ہوں اور اس پر کام کررہا ہوں۔