جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان سپر لیگ کے مقابلے میں ایک اور لیگ سامنے آگئی

datetime 4  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(آئی این پی)پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام پاکستان سپر لیگ 2016سے یو اے ای اور کسی حد تک پاکستان کے میدانوں پر کامیابی سے جاری ہے جس کی ترقی اور مقبولیت کا گراف تواترکے ساتھ بلند ہورہا ہے، جس کے سبب اب اس کی راہ میں مشکلات بھی کھڑی کی جا رہی ہیں۔ یو اے ای میں آئی پی ایل 2019کے میچز منتقل کرنے کے علاوہ وہاں افغان کرکٹ لیگ اور ٹی ٹین لیگ پہلے ہی پی ایس ایل کیلئے

چیلنج بن چکی ہیں جبکہ بھارتی بورڈ اور اسپانسرزکی مدد سے سری لنکا نے بھی اپنی پریمیئر لیگ دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کر رکھا ہے، اسی اثناء میں خود اس ملک سے اپنی نجی ٹی ٹوئنٹی لیگ کرانے کا منصوبہ منظر عام پر آیا ہے جہاں پی ایس ایل کھیلی جاتی ہے۔ پی ایس ایل کے حقیقی میزبان یو اے ای نے اب اپنی ٹوئنٹی 20لیگ شروع کرنے کی منصوبہ بندی کرلی ہے اور مبینہ طور پر اسے لیگ شروع کرنے پر آمادہ کرنے میں بھارتی بورڈ کا اہم کردار ہے جہاں سے اس لیگ کو کئی بڑے اسپانسرز اور فرنچائزڈ خریدنے کے امیدوار دینے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق یو اے ای نے پاکستان سپر لیگ جو عموماً فروری میں کھیلی جاتی ہے اس سے ایک ماہ قبل کرانے کا منصوبہ بنایا ہے جس کے تحت یہ لیگ جس کا فی الحال حتمی نام ظاہر نہیں کیا گیا ہر سال دسمبر اور جنوری میں ہو گی ابتدائی طور پر 10سالہ لیگ پلان بنایا گیا ہے،یو اے ای ٹوئنٹی 20لیگ کے مجوزہ پلان کے مطابق ٹورنامنٹ 24روز پر مستمل ہوگا جس مٰں شامل ٹیموں کے درمیان 22میچز کھیلے جائیں گئے۔

 

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…