لاہور (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ وقار یونس اور محمد اکرم گلوبل ٹی ٹونٹی کینیڈا لیگ کے ساتھ منسلک ہوگئے۔سابق ہیڈ کوچ وقار یونس کینیڈا لیگ میں ونی پیگ ایگلز کی کوچنگ کریں گے ٗ سابق فاسٹ بولر محمد اکرم ایڈ منٹن رائلز کے ساتھ کام کریں گے اس کے علاوہ آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بولر
ٹام موڈی مونٹریال ٹائیگرز کی کوچنگ کریں گے ۔سابق ہیڈ کوچ وقار یونس کے مطابق وہ اس نئے تجربے کا انتظار کر رہے ہیں۔ نوے کی دہائی میں کینیڈا میں کرکٹ کھیلی جس کی بڑی یادیں ہیں۔ یہاں کرکٹ کا بڑا جوش و خروش ہے۔وقار یونس نے کہا کہ گلو بل ٹی ٹونٹی میں بڑے اچھے کھلاڑی دستیاب ہوں گے۔