بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

محمد عامر کی بال میں سو ئنگ کیسے واپس آسکتی ہے ؟ اظہر محمود نے’’گر‘‘ بتا دیا

datetime 21  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن( آن لائن ) قومی کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ اظہرمحمود نے فاسٹ باؤلر محمد عامر کی سوئنگ بحال کرانے پر نگاہیں مرکوز کردی ہیں جن کا کہنا ہے کہ بائیں ہاتھ کے فاسٹ باؤلر کو باؤ لنگ کے دوران کئی طرح کے ٹیکنیکل ایشوز کا سامنا ہے جن کو دور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اظہر محمود کا کہنا ہے کہ محمد عامر کو حریف بیٹسمینوں کے آگے باؤ لنگ کرنا چاہئے جیسے کہ انہوں نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کے خلاف کی تھی لیکن ان کی

گیندیں کافی پیچھے گر رہی ہیں جس کی وجہ سے ان کی بال کو سوئنگ کرنے کی صلاحیت بھی متاثر ہوئی ہے۔قومی باؤلنگ کوچ کا کہنا تھا کہ اگر محمد عامر کی باؤلنگ کا چارٹ دیکھا جائے تو ان کی گیندیں کافی پیچھے گر رہی ہیں حالانکہ ہونا یہ چاہئے کہ انگلش بیٹسمین ان کی سامنے گرنے والی گیندوں پر ڈرائیو کھیلنے کی کوشش کریں،اس وقت انگلینڈ میں کرکٹ سیزن شروع ہورہا ہے اور پچز تازہ ہوں گی ،ایسی پچز پر وہی باؤلرز کامیاب رہتے ہیں جو بلے بازوں کو ڈرائیو کھلاتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…