منگل‬‮ ، 28 اکتوبر‬‮ 2025 

ثانیہ مرزاکی بہن نے طلاق لینے کافیصلہ کرلیا

datetime 17  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(آئی این پی) بھارتی ٹینس اسٹار اور قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کی چھوٹی بہن انعم مرزا نے شادی کے دوسال بعد اچانک اپنے شوہر سے علیحدگی کی تیاری کرلی۔ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے گھر ان دنوں ننھے مہمان کی آمد کی تیاریاں جاری ہیں۔ جہاں یہ دونوں اپنی زندگی میں اس نئے اضافے سے بے انتہاخوش ہیں وہیں ثانیہ مرزا کی چھوٹی بہن انعم مرزا کی زندگی میں کچھ بھی ٹھیک نہیں چل رہا۔

انعم مرزا نے اپنی دوسالہ شادی کے اختتام کا فیصلہ کرلیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انعم مرزا دوسال قبل 2016 اپنے قریبی دوست اور بھارتی شہری اکبر رشید کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھی تھیں دونوں نے ایک دوسرے سے محبت کی شادی کی تھی جس میں دونوں کے گھر والوں سمیت بالی ووڈ اوراسپورٹس کی فیلڈ کی متعدد شخصیات نے شرکت کی تھی۔ تاہم اب اچانک انہوں نے اپنے شوہر سے علیحدگی کافیصلہ کرلیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق علیحدگی کی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی ہے تاہم قانونی کارروائی کاعمل جاری ہے۔ بھارتی میڈیا میں گردش کرنے والی افواہوں کے مطابق انعم کا زیادہ تر فوکس اپنے گھر کے بجائے اپنی بڑی بہن ثانیہ مرزا کی اسٹائلسٹ بننے اور ان کیلئے فیشن اور ڈیزائنر لباس منتخب کرنے میں ہی رہتا ہے۔واضح رہے کہ انعم مرزا کی شادی بالی ووڈ کی بڑی شادیوں میں سے ایک تھی جس میں سلمان خان، پرینیتی چوپڑا، فرح خان، ارجن کپور سمیت متعدد سپر اسٹارز نے شرکت کی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…