ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

سعودی فٹ بال فیڈریشن: رشوت لینے پرمشہور ریفری پر تاحیات پابندی

datetime 17  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی)سعودی فٹ بال فیڈریشن نے معروف ریفری فہد المرداسی پر رشوت لینے کے جرم میں تاحیات پابندی عائد کرتے ہوئے فیفا کو روس میں ہونے والے ورلڈ کپ 2018 کے ریفریز پول سے ان کا نام خارج کرنے پر زور دیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق فہد المرداسی نے ایک روز قبل ہی اعتراف کیا تھا کہ انھوں نے ایک میچ کے نتیجے کو بدلنے کے لیے رشوت لیا تھا جس کے بعد انھیں معطل کردیا گیا تھا۔

سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے 32 سالہ ریفری مقبول ترین ریفری ہیں جنھیں 2011 میں فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا نے اپنے پول میں شامل کیا تھا جس کے بعد انھوں نے برازیل میں ہوئے 2016 ریو اولمپکس اور 2017 میں روس میں کنفیڈریشنز کپ میں اپنے فرائض انجام دئیے تھے۔اے ایف پی کے مطابق فیفا کا کہنا تھا کہ وہ اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں اور اس کے لیے مزید معلومات درکار ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ سعودی عرب کی فٹ بال فیڈریشن کی جانب سے فہد المرداسی پر فٹ بال سے متعلق سرگرمیوں پر تاحیات پابندی کے حوالے سے معلومات کو فیفا دیکھ رہی ہے۔فیفا نے مزید کسی بیان سے قبل سعودی فٹ بال فیڈریشن سے مزید معلومات دینے کی درخواست کی ہے۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…