جمعہ‬‮ ، 14 مارچ‬‮ 2025 

ورلڈ کپ کیلئے برازیلین اسکواڈ کا اعلان، انجرڈ نیمار بھی شامل

datetime 16  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریو ڈی جنیرو(این این آئی)پانچ مرتبہ کی عالمی چمپئن برازیل نے نے آئندہ ماہ شیڈول ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کیلئے 23 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا اور اسٹار فٹبالر نیمار کو انجری مسائل کے باوجود ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔پیرس سینٹ جرمین کی نمائندگی کرنے والے نیمار کی رواں سال مارچ میں پاؤں کی سرجری ہوئی تھی اور برازیل ٹیم ڈاکٹرز نے کہا تھا کہ نیمار 3ماہ تک فٹ بال نہیں کھیل سکیں گے ۔

جس کی وجہ سے ان کی میگا ایونٹ میں شرکت غیریقینی صورتحال کا شکار تھی۔میگا ایونٹ 14 جون سے 15 جولائی تک روس میں کھیلا جائے گا تاہم برازیلین فٹبال حکام کو امید ہے کہ ورلڈ کپ کے آغاز تک نیمار فٹنس حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔واضح رہے کہ برازیل کی ٹیم کو پہلے ہی ایک بڑا دھچکا لگ چکا ہے جہاں وہ اپنے اہم دفاعی کھلاڑی ڈینی ایلوس کی خدمات سے محروم ہو گئی ہے۔برازیل کی ٹیم ورلڈ کپ کے گروپ ای میں موجود ہے جہاں اسے کوسٹاریکا، سربیا اور سوئٹزرلینڈ کا چیلنج درپیش ہو گا اور وہ 17 جون کو عالمی ٹائٹل کیلئے اپنی مہم کا آغاز کریگی۔اعلان کردہ اسکواڈ میں نیمار، تیاسن، گبرائل جیسز، روبرٹو فرمینو، ایلیسن، ایڈرسن، کاسیو، ڈانیلو، فاگنر، مارسیلو، فلپ لوئس، تھیاگو سلوا، مارکنہوس، میرانڈا، کاسمیرو، فرننڈنہو، پاؤلنہو، فریڈ، ریناٹو، فلپ کوٹنہو، ولین اور ڈوگلس پر مشتمل ہے۔ادھر عالمی چمپئن جرمنی نے بھی ورلڈ کپ کیلئے ابتدائی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے اور 2014 ورلڈ کپ میں جرمنی کو چوتھی مرتبہ عالمی چیمپیئن بنوانے والے ماریو گوٹزے اسکواڈ یں جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔ماریو گوٹزے نے 4 برس قبل ارجنٹائن کے خلاف فائنل میچ میں اضافی وقت میں فیصلہ کن گول اسکور کر کے جرمنی کو چمپئن بنوایا تھا۔ انجری سے دوچار بایرن میونخ کے گول کیپر مینوئل نوئر اسکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے جہاں انہوں نے 4سال قبل شاندار گول کیپنگ کا مظاہرہ کیا تھا۔

جرمنی کو میگا ایونٹ میں گروپ ایف میں رکھا گیا ہے جہاں اس کا مقابلہ میکسیکو، سوئیڈن اور جنوبی کوریا سے ہو گا اور وہ 17 جون کو ٹائٹل کے دفاع کی مہم کا آغاز کرے گی۔اعلان کردہ 27 رکنی ابتدائی اسکواڈ میں برڈ لینو، مینوئل نوئر، مارک اینڈر، کیون ٹریپ، جیروم باؤٹینگ، ماتھیاس گنٹر، جونز ہیکٹر، میٹس ہوملز، جوشوا کیمچ، مارون پلاٹن، انتونیو روڈیگر، نکلاس سول، جوناتھن تا، جولین برانٹ، جولین ڈریکسلر، لیون گورٹسکا، ایلکے، سیمی کھدیرا، ٹونی کروز، میسٹ اوزل، سیبستیان روڈی، لیروئے سین، ماریو گومز، تھامس مولر، نلز پیٹرسن، مارکو ریوس اور ٹیمو ورنر شامل ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…