منگل‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان کیخلاف لارڈز ٹیسٹ کیلئے 12رکنی انگلش اسکواڈ کا اعلان

datetime 16  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف لارڈز میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے 12رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا جہاں معین علی ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے اور ان کی جگہ ڈوم بیس کو پہلی مرتبہ انگلش اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔آئرلینڈ کے خلاف واحد ٹیسٹ میچ میں 5 وکٹ سے فتح کے بعد پاکستانی ٹیم اب دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کیلئے انگلینڈ جائے گی۔

جس کا پہلا ٹیسٹ میچ 24مئی سے لارڈز میں کھیلا جائے گا۔سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے انگلینڈ نے اپنے 12رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے جس میں پہلی مرتبہ سمرسیٹ سے تعلق رکھنے والے اسپنر ڈوم بیس کو شامل کیا گیا ہے اور معین علی ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے۔20سالہ ڈوم بیس 16فرسٹ کلاس میچز کا تجربہ رکھتے ہیں اور انہوں نے کاؤنٹی چمپئن شپ میں ایسکس کے خلاف ایم سی سی کی نمائندگی کرتے ہوئے آٹھ وکٹیں لینے کے ساتھ سنچری بنا کر اپنی ٹیم کی کاؤنٹی چمپئن کے خلاف فتح میں اہم کردار ادا کیا تھا۔اس کے ساتھ انڈین پریمیئر لیگ میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے جوز بٹلر بھی دسمبر 2016 کے بعد پہلی مرتبہ انگلش ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔پاکستان کے خلاف لارڈز ٹیسٹ کیلئے انگلینڈ کے 12رکنی اسکواڈ میں جو روٹ(کپتان)، ایلسٹر کک، مارک اسٹون مین، ڈیوڈ ملان، بین اسٹوکس، جونی بیئراسٹو، جوز بٹلر، ڈوم بیس، کرس ووکس، جیمز اینڈرسن، اسٹورٹ براڈ اور مارک وْڈ شامل ہیں۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…