منگل‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2025 

افغانستان کیخلاف ٹیسٹ کیلئے راہانے بھارت کے کپتان مقرر

datetime 9  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی)بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا نے آئندہ ماہ افغانستان کے خلاف شیڈول واحد ٹیسٹ میچ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے اور ٹیم کی قیادت ویرات کوہلی کی جگہ اجنکیا راہانے کریں گے۔افغانستان اور بھارت کے درمیان واحد ٹیسٹ 14 سے 18 جون تک بنگلور میں کھیلا جائے گا جو افغانستان کا انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں پہلا ٹیسٹ ہو گا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے گزشتہ سال

جون میں افغانستان کو ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کا درجہ دیا تھا اور اب وہ آئندہ ماہ بھارت کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کرے گی۔بھارت نے ٹیسٹ میچ کے لیے ویرات کوہلی، جسپریت بمراہ، روہت شرما اور بھنشور کمار کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا کیونکہ کوہلی، بمراہ اور بھونیشور کمار کو آرام کرایا گیا ہے جبکہ خراب کارکردگی پر روہت شرما ٹیسٹ ٹیم میں جگہ نہ بنا سکے۔اعلان کردہ بھارتی اسکواڈ کے کپتان اجنکیا راہانے ہیں جبکہ بقیہ اسکواڈ شیکھر دھاون، مرلی وجے، لوکیش راہل، چتیشور پجارا، کرن نائر، وردھیمان ساہا، روی چندرن ایشون، رویندرا جدیجا، کلدیپ یادو، اْمیش یادو، محمد شامی، ہردک پانڈیا، ایشانت شرما اور شردل ٹھاکر پر مشتمل ہے۔بی سی سی آئی نے اس کے ساتھ ساتھ انگلینڈ کے خلاف شیڈول ون ڈے، ٹی20 اور آئرلینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز کے لیے الگ الگ سکواڈز کا اعلان کر دیا ہے۔نوجوان کھلاڑی لوکیش راہل، شریاس آئیر اور امبتی رائیڈو سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب رہے جہاں ان تینوں کھلاڑیوں کو رواں انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) میں نمایاں کارکردگی کے اعتراف میں اسکواڈز میں شامل کیا گیا ہے۔بھارتی ٹیم انگلینڈ کے خلاف اس کی سرزمین پر تین ایک روزہ اور تین ٹی20 میچوں کی سیریز کھیلے گی جبکہ آئرلینڈ کے خلاف بھی تین ٹی20 میچوں کی سیریز شیڈول ہے۔اعلان کردہ ون ڈے اسکواڈ کپتان ویرات کوہلی، شیکھر دھاون، روہت شرما، لوکیش راہل، شریاس آئیر

، امبتی رائیڈو، مہندرا سنگھ دھونی، یزویندر چاہل، واشنگٹن سندر، جسپریت بمراہ، ہردک پانڈیا، سدہارتھ کول، اْمیش یادو، شردْل ٹھاکر اور بھوونیشور کمار پر مشتمل ہے۔انگلینڈ اور آئرلینڈ کے خلاف اعلان کردہ ٹی20 اسکواڈ میں کپتان ویرات کوہلی، شیکھر دھاون، روہت شرما، لوکیش راہل، سریش رائنا، منیش پانڈے، مہندرا سنگھ دھونی، دنیش کارتھک، یزویندر چاہل، کلدیپ یادو، واشنگٹن سندر، بھوونیشور کمار، جسپریت بمراہ، ہردک پانڈیا، سدہارتھ کول اور اْمیش یادو شامل ہیں۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…