ہفتہ‬‮ ، 31 جنوری‬‮ 2026 

پی سی بی کا رمضان ٹورنامنٹس کیلئے پالیسی کو مزید سخت کرنے کا فیصلہ

datetime 9  مئی‬‮  2018 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ نے رمضان ٹورنامنٹس کیلئے اپنی پالیسی کو مزید کو سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی وجہ سے منتظمین کو خدشہ ہے کہ ملک کے سب سے بڑے شہر میں رمضان کرکٹ ٹورنامنٹ کھٹائی میں پڑ سکتے ہیں۔منتظمین نے کہا کہ رمضان شروع ہونے میں اب دو ہفتے سے کم وقت رہ گیا ہے تاہم ٹورنامنٹس کیلئے این او سی جاری نہیں کئے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق کچھ منتظمین نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین نجم سیٹھی سے رابطہ کیا ہے اور منتظمین کو بتایا جارہا ہے کہ نئی پالیسی کے بارے میں بورڈ آف گورنرز سے منظوری لی جارہی ہے۔ذرائع کے مطابق اسپاٹ فکسنگ کے کئی واقعات کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ اپنی پالیسی کو مزید سخت کررہا ہے ٗخاص طور پر ٹورنامنٹ کے منتظمین سے کہا جائے گا کہ وہ اینٹی کرپشن اقدامات سخت کریں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مارکیٹنگ ڈپارٹمنٹ نے بھی کچھ اسپانسرز کے بارے میں سوالات اٹھائے ہیں جس کے بعد پی سی بی نے اسپانسرز کے حوالے سے بھی کچھ نئے اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔کراچی میں ہر سال دو درجن کے لگ بھگ چھوٹے بڑے رمضان ٹورنامنٹ ہوتے ہیں ٗ ان ٹورنامنٹ کیلئے چند سال پہلے جو پالیسی آئی تھی اس میں بھی ترمیم کی جار ہی ہے۔پی سی بی کے ایک افسر کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ لیگز کے لیے مربوط پالیسی بناکر کھیل کو کرپشن سے پاک کیا جائیگا ٗہر آرگنائزر کو پابند کیا جائے گا کہ اس کے ٹورنامنٹ میں گڑ بڑ نہ ہو اور وہ ایسے اقدامات کریں جس سے کھیل کی ساکھ متاثر نہ ہو۔

موضوعات:



کالم



اصفہان میں دو دن


کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…