اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

سابق آسٹریلوی کوچ ڈیرن لی مین نے بال ٹیمپرنگ میں پابندی کے شکار کر کٹرزکے گن گانے لگے

datetime 7  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایڈیلیڈ(آئی این پی) آسٹریلیا کے سابق کوچ ڈیرن لی مین بے ایمان کرکٹرز کے قصیدے پڑھنے لگے، انھوں نے بال ٹیمپرنگ میں پابندی کے شکار کھلاڑیوں کو انتہائی اچھے انسان قرار دے دیا۔دورہ جنوبی افریقہ کے دوران آسٹریلوی ٹیم بال ٹیمپرنگ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑی گئی مگر حیران کن طور پر اس سارے واقعے میں ملوث ہونے کا الزام صرف کپتان اسمتھ ، نائب کپتان وارنر

اور اوپننگ بیٹسمین بینکرافٹ پر آیا ۔کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے ہونے والی تحقیقات میں اس وقت کے ہیڈ کوچ ڈیرن لی مین کو کلین چٹ دی گئی مگر بعد ازاں انھوں نے اپنی ذمہ داری سے استعفی دے دیا، ان کی جگہ جسٹن لینگر کو نیا آسٹریلوی کوچ مقرر کیا گیا ہے۔لی مین اب ان ہی تینوں کرکٹرز کی تعریف میں زمین آسمان ایک کررہے ہیں اور انھیں انتہائی اچھا انسان بھی قرار دے رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ سب نوجوان ہیں، مجھے خاص طور پر ان تینوں سے انتہائی ہمدردی ہے، میں ان کی روز مرہ زندگی کے حوالے سے کافی فکر مند ہوں، مجھے امید ہے کہ وہ ایک بار پھر ٹیم میں واپس آئیں اور آسٹریلیا کے لیے کھیلیں گے، وہ انتہائی حیران کن کھلاڑی اور وہ اپنے کیے کی قیمت ادا کرچکے ہیں۔لی مین نے کہا کہ میرے لیے آسٹریلوی کرکٹ بہت ہی زیادہ اہم ہے اور مجھے پوری امید ہے کہ ہر کوئی نہ صرف واپس آئے گا بلکہ ایسی کرکٹ کھیلے گا کہ ہر کوئی ان کی دوبارہ سے عزت کرنے لگا گے، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس اسکینڈل کے بعد میرے لیے بھی 6 ہفتے بہت ہی مشکل تھے، مجھے امید ہے کہ ہر کوئی ان تینوں کھلاڑیوں کو معاف کردے گا، وہ بہت ہی اچھے انسان ہیں، میں ان سے بہت ہی زیادہ محبت کرتا ہوں، میں نے ان سے کئی بار بات کی ہے، میں ان سے مستقل رابطہ رکھے ہوئے ہوں کیونکہ مجھے ان کی فکر ہے، وہ اب کافی بہتر حالت میں ہیں۔

موضوعات:



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…