ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان کے معروف کرکٹرعبدالرزاق کی کرکٹ میں دھماکہ خیز واپسی، کس ٹیم کی کپتانی کریں گے؟حیرت انگیز اعلان کردیا

datetime 6  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی)مایہ ناز آل راؤنڈر عبدالرزاق نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں واپسی کا فیصلہ کر لیا جب کہ رواں سیزن وہ پی ٹی وی کی جانب سے بطور کپتان ایکشن میں نظر آئیں گے۔38 سالہ عبدالرزاق نے اپنا آخری فرسٹ کلاس میچ 2014میں کھیلا تھا، اس کے بعد ان کی ٹیم زیڈ ٹی بی ایل گریڈ ٹو میں چلی گئی جسے رواں سیزن واپسی کا موقع ملا ہے، اب عبدالرزاق پی ٹی وی کے ساتھ منسلک ہیں۔

نمائندہ ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے عبدالرزاق نے کہا کہ رواں برس میں بطورکپتان پی ٹی وی کی جانب سے ایکشن میں نظر آں گا، میری فٹنس اور فارم دونوں ٹھیک ہیں، گذشتہ دنوں پشاور سے میچ میں 94 رنز بنانے کے ساتھ ایک وکٹ بھی حاصل کی تھی۔سابق آل رانڈر نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھا کھیل پیش کر کے پی ایس ایل ڈرافٹ کا حصہ بنوں اور پھر ایونٹ میں بھی حصہ لوں۔ عبدالرزاق تیسرے سیزن میں بطور بولنگ کوچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے منسلک تھے، انھوں نے کہا کہ میں نے ٹیم مینجمنٹ کو پہلے ہی اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا تھا، اگر فٹنس اور کارکردگی اچھی رہی تو یقیناًبطور کھلاڑی بھی صلاحیتوں کا اظہار کروں گا۔ایک سوال پر سابق ٹیسٹ آل رانڈر نے کہا کہ پاکستان ٹیم میں اب کئی نوجوان کھلاڑی شامل ہو چکے جو اچھا پرفارم بھی کر رہے ہیں، میرا انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کا کوئی ارادہ نہیں، صرف پی ایس ایل میں ہی شرکت کی خواہش ہے۔یاد رہے کہ عبدالرزاق نے 46 ٹیسٹ،265 ون ڈے اور 32 ٹوئنٹی 20میچز میں پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…