عبدالرزاق کی پاکستانی کرکٹ میں دھماکہ خیز واپسی،زبردست اعلان کردیا

6  مئی‬‮  2018

کراچی(سی پی پی)سابق آل راؤنڈر قومی کرکٹ ٹیم عبدالرازاق نے کہا ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی کا فیصلہ کرلیا ہے،رواں سیزن میں پی ٹی وی کی جانب سے بطور کپتان کھیلوں گا۔میری فٹنس اور فارم دونوں ٹھیک ہیں، گذشتہ دنوں پشاور سے میچ میں 94 رنز بنانے کے ساتھ ایک وکٹ بھی حاصل کی تھی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔سابق آل رانڈر نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھا کھیل پیش کر کے پی ایس ایل ڈرافٹ کا حصہ بنوں

اور پھر ایونٹ میں بھی حصہ لوں۔ عبدالرزاق تیسرے سیزن میں بطور بولنگ کوچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے منسلک تھے، انھوں نے کہا کہ میں نے ٹیم مینجمنٹ کو پہلے ہی اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا تھا، اگر فٹنس اور کارکردگی اچھی رہی تو یقیناًبطور کھلاڑی بھی صلاحیتوں کا اظہار کروں گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم میں اب کئی نوجوان کھلاڑی شامل ہو چکے جو اچھا پرفارم بھی کر رہے ہیں، میرا انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کا کوئی ارادہ نہیں، صرف پی ایس ایل میں ہی شرکت کی خواہش ہے۔

موضوعات:



کالم



زندگی کا کھویا ہوا سرا


ڈاکٹر ہرمن بورہیو کے انتقال کے بعد ان کا سامان…

ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…