منگل‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2025 

کرکٹ آسٹریلیا نے جسٹن لینگر کو ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا

datetime 3  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میلبورن(آئی این پی)کرکٹ آسٹریلیا نے سابق ٹیسٹ کرکٹر جسٹن لینگر کو ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا ہے، سابق آسٹریلوی اوپنر22مئی سے چارج سنبھالیں گے اور4سال تک اس عہدے پر کام کریں گے،اس دورانیے میں 2ایشز سیریز، ورلڈ کپ 2019 اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2020 میں ان کی صلاحیتوں کا امتحان ہو گا۔ ان کے پیشرو ڈیرن لہمن جنوبی افریقہ میں بال ٹمپرنگ کا معاملہ سامنے آنے کے بعد عہدے سے الگ ہو گئے تھے۔

لینگر اس سے قبل بھی آسٹریلوی ٹیم کی کوچنگ کر چکے ہیں، انہیں نومبر2009 میں تین سال کیلیے اسسٹنٹ کوچ تعینات کیا گیا، وہ 2016 میں ویسٹ انڈیز میں ون ڈے ٹرائی سیریز اور 2017 میں سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں بھی انجام دے چکے ہیں۔واضح رہے کہ 47 سالہ جسٹن لینگر نے105 ٹیسٹ میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کرتے ہوئے 45.27 کی اوسط سے 7696 رنز سکور کر رکھے ہیں، 2007 میں ریٹائرمنٹ کے بعد وہ ویسٹرن آسٹریلیا کی کوچنگ کر چکے ہیں جبکہ بگ بیش لیگ میں پرتھ سکاچرز کی ٹیم ان کی کوچنگ میں تین مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کر چکی ہے۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…