منگل‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2025 

دورہ انگلینڈ کیلئے نظرانداز وہاب کا انگلش کاؤنٹی سے معاہدہ

datetime 3  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی)انگلش کاؤنٹی کرکٹ کلب ڈربی شائر نے رواں برس شیڈول وائٹالٹی ٹی20 ٹورنامنٹ کیلئے دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیلئے نظر انداز کیے جانے والے پاکستانی فاسٹ باؤلر وہاب ریاض کی خدمات حاصل کر لیں۔32 سالہ وہاب ریاض نے گزشتہ سال اکتوبر میں سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں آخری بار ملک کی نمائندگی کی تھی تاہم ناقص فارم کی وجہ سے انہیں قومی اسکواڈ میں جگہ بنانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

اور ٹیم کے کوچ مکی آرتھر انہیں تنقید کا نشانہ بنا چکے ہیں۔آرتھر نے دورہ انگلینڈ کے لیے لگائے گئے کیمپ کے ممکنہ کھلاڑیوں میں وہاب ریاض کو شامل نہ کرنے کے سوال پر کہا تھا کہ وہاب نے گزشتہ 2 برسوں کے دوران اپنی کارکردگی سے ٹیم کو فتوحات نہیں دلوائیں اس لیے انہیں اسکواڈ سے ڈراپ کیا گیا۔قومی فاسٹ باؤلر معاہدے کے تحت 10 میچز میں ڈربی شائر کی نمائندگی کریں گے۔انگلش کاؤنٹی سے معاہدے کے بعد وہاب ریاض نے امید ظاہر کی کہ انگلینڈ میں شیڈول ٹورنامنٹ ان کی ٹیم میں دوبارہ واپسی میں مددگار ثابت ہو گا اور اس ہدف کے حصول کیلئے وہ خوب جان لڑائیں گے۔ڈربی شائر کرکٹ ایڈوائزر کم بارنیٹ نے کہا کہ وہاب ریاض ماہر باؤلر ہیں اور انٹرنیشنل کرکٹ کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں، امید ہے کہ وہ ٹیم کو فتوحات دلانے میں کردار ادا کریں گے۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…