دبئی(آئی این پی)انٹر نیشنل کر کٹ کونسل (آئی سی سی) کی سالانہ رینکنگ اپ ڈیٹ میں پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی میں پہلی پوزیشن برقرارہے۔جبکہ ایک روزہ رینکنگ میں انگلینڈ نے بھارت کی ون ڈے ٹاپ رینکنگ چھین کراسے دوسرے نمبر پردھکیل دیا۔آئی سی سی نے سالانہ اپ ڈیٹ کے بعدتمام ٹیموں کی 3 سال قبل کی رینکنگ ڈراپ کرکے اورگذشتہ سال کی شامل کردی ہے۔ سالانہ اپ ڈیٹ کے بعدٹی ٹوئنٹی
رینکنگ میں پاکستان کی130 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن برقرار ہے۔آسٹریلیا 126اوربھارت 122 پوائنٹس لیکردوسرے اورتیسرے نمبر پرہیں۔ نیوزی لینڈ چوتھے،انگلینڈ پانچویں،جنوبی افریقاچھٹے،ویسٹ انڈیز ساتویں اور افغانستان ،سری لنکاسے اوپرآٹھویں نمبر پرموجود ہے۔ایک روزہ میچوں کی رینکنگ میں انگلینڈ نے سالانہ اپ ڈیٹ میں8 پوائنٹس حاصل کرکے بھارت کوٹاپ پوزیشن سے برطرف کردیا۔انگلینڈ125 پوائنٹس لیکر2013 کے بعد پہلی مرتبہ ورلڈ نمبرون بناہے۔بھارت تین پوائنٹس کی کمی سے دوسرے نمبرجنوبی افریقا تیسرے نمبر پرچلاگیا۔نیوزی لینڈ چوتھے،آسٹریلیا پانچویں اور پاکستان چھٹے نمبر پرہے۔بنگلہ دیش،سری لنکا،ویسٹ انڈیز اورافغانستان ساتویں سے دسویں پوزیشن پرہیں۔