واشنگٹن (آئی این پی ) س قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کی سماجی خدمات پر سابق امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے سراہا ۔ تفصیلات کے مطابق مشہور سابق پاکستانی کرکٹ کپتان شاہد خان آفریدی سماجی خدمات میں بھی پیش پیش ہیں اور شاہد آفریدی فانڈیشن کے ذریعے پاکستان میں تعلیم اور صحت کے لیے کام کر رہے ہیں۔سابق امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن بھی آفریدی کی ان
خدمات اور صلاحیتوں کی معترف ہیں، جس کا اظہار انہوں نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کیا اور آفریدی کے مقاصد میں کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس ویڈیو کو شاہد آفریدی نیاپنے ٹوئٹر اکانٹ پر شیئر کرتے ہوئے ہلیری کا شکریہ ادا کیا۔اس سے قبل کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شاہد آفریدی فانڈیشن کو سپورٹ کرتے ہوئے پیغام دیا تھا، جس کا شکریہ بھی بوم بوم آفریدی نے اپنے ٹوئٹر پیغام کے ذریعے ادا کیا۔واضح رہے کہ کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کوہاٹ اسپتال بنانے میں شاہد آفریدی فانڈیشن کی معاونت کر رہے ہیں۔ شہرہ آفاق آل راﺅنڈر شاہد خان آفریدی اور سابق امریکی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن میں پیغامات کا تبادلہ ہوا ہے.شاہد آفریدی تھر میں ہسپتال تعمیر کرنے کے لیے شاہد آفریدی فاونڈیشن کے لیے فنڈ ریزنگ کرنے کینیڈا میں موجود تھے ،جہاں انہوں نے ہیلری کلنٹن کے لیے پیغام بھیجا جس پر جواب دیتے ہوئے ہیلری کلنٹن نے شاہد آفریدی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مجھے، ہمارے مشترکہ دوست جان ، سے تمہارا پیغام ملا ہے ،میری نیک خواہشات آپ کے ساتھ ہیں. سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہد خان آفریدی نے ہیلری کلنٹن کا ویڈیو پیغام شیئر کیا .سابق پاکستانی آل راﺅنڈر نےویڈیو پیغام سابق امریکی صدارتی امیدوار کے نام شکریہ کے ساتھ شیئر کیا ہے اور کہاکہ انسانیت کی خدمت کے مقصد کو سپورٹ کرنے پر’ تھینک یو ہیلری کلنٹن‘.شاہد خان آفریدی نے ہیلری کلنٹن کے نام پیغام کے آخر میں لکھا ہے کہ ہم سب ساتھ ہیں’ہیش ٹیگ ہوپ ناٹ آﺅٹ ‘