دبئی (نیوز ڈیسک ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن کلیئر قرار دیدیا ہے ۔ منگل کو آئی سی سی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آف اسپنر کی تمام گیندوں کے دوران بازو کا خم 15 ڈگری سے کم رہا اور ایکشن کلیئر ہونے کے بعد محمد حفیظ اب انٹرنیشنل کرکٹ میں بولنگ کر سکتے ہیں۔
آئی سی سی کے اعلامیے کے مطابق میچ ریفریز کو اب بھی آزادی ہے کہ اگر انہیں مستقبل میں شک ہو کہ حفیظ کا بولنگ ایکشن مشکوک ہے تو پھر وہ انہیں دوبارہ سے جائزے کا کہہ سکتے ہیں اور میچ آفیشلز سے تعاون کے لیے آف اسپنر کے تبدیل شدہ ایکشن کی تصاویر اور ویڈیوز انہیں فراہم کی جائیں گی۔ پہلی مرتبہ محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن نومبر 2014 میں ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے دوران مشکوک قرار دیا گیا اور پھر بولنگ ایکشن میں بہتری اور ٹیسٹ کے بعد انہیں اپریل 2015 میں بولنگ کی اجازت دے دی گئی۔محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن 24 ماہ کے دوران دوسری مرتبہ رپورٹ ہونے کے بعد ان پر جولائی 2015 میں 12 ماہ کے لیے پابندی عائد کر دی گئی اور پھر ایکشن میں دوبارہ سے بہتری کے بعد انہیں نومبر 2016 میں بولنگ کرانے کی اجازت دے دی گئی۔تیسری مرتبہ حفیظ کا بولنگ ایکشن اکتوبر 2017 میں سری لنکا کے خلاف ابو ظہبی میں ہونے والی ایک روزہ سیریز میں رپورٹ ہوا اور پھر نومبر 2017 میں ایک بار پھر ان کے بولنگ کرانے پر پابندی عائد کر دی گئی۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن کلیئر قرار دیدیا ہے ۔ منگل کو آئی سی سی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آف اسپنر کی تمام گیندوں کے دوران بازو کا خم 15 ڈگری سے کم رہا اور ایکشن کلیئر ہونے کے بعد محمد حفیظ اب انٹرنیشنل کرکٹ میں بولنگ کر سکتے ہیں۔آئی سی سی کے اعلامیے کے مطابق میچ ریفریز کو اب بھی آزادی ہے کہ اگر انہیں مستقبل میں شک ہو کہ حفیظ کا بولنگ ایکشن مشکوک ہے تو پھر وہ انہیں دوبارہ سے جائزے کا کہہ سکتے ہیں اور میچ آفیشلز سے تعاون کے لیے آف اسپنر کے تبدیل شدہ ایکشن کی تصاویر اور ویڈیوز انہیں فراہم کی جائیں گی۔