ممبئی (نیوز ڈیسک) بھارتی اوپنر کھلاڑی گوتم گھمبیر کو آسٹریلیا کے صحافی ڈینس فریڈمین نے زبان کا دہشت گردی قرار دے دیا، گوتم گھمبیر نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے تمام شعبوں میں پاکستان کا بائیکاٹ کرنے کا مشورہ دیا تھا، گوتم گھمبیر کے اس بیان کے بعد آسٹریلیا کے صحافی ڈینس فریڈمین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ
ٹوئیٹر پر کہا کہ گوتم گھمبیر ایک زبانی دہشت گردی ہے، صحافی نے کہا کہ جو باتیں اس نے پاکستان اور بھارت کے تعلقات کے حوالے سے کیں وہ انتہائی خطرناک ہیں، واضح رہے کہ صحافی ہمیشہ بھارتی کرکٹ بورڈ پر اس کی پالیسیوں کے باعث تنقید کرتے رہتے ہیں اور وہ پاکستان کرکٹ کے حامی رہے ہیں۔