ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

ناراض بیوی نے بھارتی کرکٹر کے لیے نئی مشکل کھڑی کر دی

datetime 30  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی کی ناراض بیوی حسین جہاں نے کرکٹر کے لیے ایک نئی مشکل کھڑی کر دی ہے۔گزشتہ روز اپنی فیس بک ٹائم لائن پر حسین جہاں نے ایک تصویر پوسٹ کی اور لکھا کہ یہ شامی کا ڈرائیونگ لائسنس ہے جس میں ان کی تاریخِ پیدائش 1982ء ہے۔حسین جہاں کے مطابق محمد شامی نے انڈین کرکٹ بورڈاور کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال کو دھوکے میں رکھا ہے۔

انہوں نے اپنی اصل عمر چھپاتے ہوئے کرکٹ بورڈ اور ایسوسی ایشن کو جو معلومات فراہم کی ہیں ان میں اپنی تاریخِ پیدائش 1990ء ظاہر کی ہے۔حسین جہاں نے بعد میں یہ پوسٹ اپنی فیس بک ٹائم لائن سے ہٹا دی ہے تاہم اس سلسلے میں تحقیقات کی جاتی ہے اور محمد شامی کاغذات میں ہیراپھیری اور دھوکا دہی کے مرتکب پائے جاتے ہیں تو ان کے کرکٹ کیریئر کے لیے نئی مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں۔محمد شامی پہلے ہی اپنی ناراض بیوی کی جانب سے غیرازداجی تعلقات رکھنے، گھریلو تشدد کا مرتکب ہونے اور میچ فکسنگ جیسے الزامات کے باعث خاصی مشکل میں ہیں۔حسین جہاں کی شکایت پر ان کے خلاف ایف آئی آربھی درج ہو چکی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…