پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شائقین کرکٹ کو دھچکا اور خوشی ساتھ ساتھ،چیمپینئز ٹرافی ختم کر دی گئی، اس کی جگہ آئی سی سی کیا کرنے جا رہا ہے؟

datetime 26  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولکتہ(مانیٹرنگ ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)کے فیوچر ٹور پروگرام 2019 تا 2023 پر تمام رکن ممالک نے دستخط کردیے ہیں جس کے تحت 2021 میں شیڈول چیمپینز ٹرافی ختم کر دی گئی اور اس کی جگہ ورلڈ ٹی ٹوئٹی نے لے لی ہے۔

کولکتہ میں آئی سی سی اجلاس میں 2019 تا 2023 فیوچر ٹور پروگرام ترتیب دیا گیا۔آئی سی سی نے 2021 میں ہونے والا چیمپینز ٹرافی ٹورنامنٹ ختم کر دیا جبکہ بھارت کو 2021 میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی میزبانی دے دی گئی، 2020 میں ہونے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی میزبانیآسٹریلیا کرے گا۔آئی سی سی کے تمام 104 ایسوسی ایٹ ممالک کو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کا درجہ دے دیا گیا جبکہ ٹیسٹ چیمپینز شپ کی بھی منظوری دی گئی جس کا دورانیہ دو دو سال رکھا گیا ہے۔ٹیسٹ چیمپین شپ کا پہلا سائیکل 2019 سے 2021 تک ہو گا جبکہ دوسرے سائیکل 2021 سے 2023 پر مشتمل ہو گا۔آئی سی سی چیف ایگزیکیٹیو ڈیوڈ رچرڈسن نے اس موقع پر کہا کہ وہ رکن ممالک کی جانب سے متفقہ طور پر فیوچر ٹور پروگرام پر دستخط کیے جانے پر خوش ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے ذریعے کھیل کو دیگر ممالک تک وسعت دی جائے گی اور تمام ٹی ٹوئنٹی کو بین الاقوامی درجہ دینا اس حوالے سے مثبت پیشرفت ہے۔دیگر ممالک تک وسعت دی جائے گی اور تمام ٹی ٹوئنٹی کو بین الاقوامی درجہ دینا اس حوالے سے مثبت پیشرفت ہے



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…