جمعرات‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2025 

دورہ انگلینڈ آسان نہیں ہوگا ٗرمیز راجہ

datetime 25  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجا نے کپتان سرفراز احمد کو خبردار کیا ہے کہ دورہ انگلینڈ آسان نہیں ہوگا ٗبطور کپتان وکٹ کیپر کو اپنا دماغ بدلنا ہوگا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کی 16 ارکان پر مشتمل کرکٹ ٹیم آئرلینڈ میں ایک اور انگلینڈ میں دو ٹیسٹ پر مشتمل سیریز کھیلنے لندن پہنچ چکی ہے ٗ5 ٹیسٹ اور 22 ون ڈے میچوں میں پاکستان  ٹیم کی قیادت کے

فرائض انجام دینے والے سابق ٹیسٹ اوپنر رمیز راجہ نے کہا کہ دورہ انگلینڈ بطور کپتان اور کھلاڑی سرفراز احمد کے لئے انتہائی مشکل ہو گا۔سابق ٹیسٹ اوپنر نے کہا کہ جب آپ پانچ ایسے بلے بازوں کے ساتھ پہلی بار انگلینڈ کا دورہ کر رہے ہوں جو کبھی وہاں نہ کھیلے ہوں تو اسے خطرناک ہی کہا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ انگلش کنڈیشز میں پاکستان کی بولنگ کا بھی توقعات پر پورا اترنا اتنا آسان نہیں ہوگا۔رمیز راجا کے مطابق بطور کپتان سرفراز احمد کو سلیکشن کے معاملے میں مستقل مزاجی دکھا نا ہوگی، کنڈیشنز کے حساب سے کھلاڑیوں کو منتخب کرتے ہوئے ایسے کھلاڑیوں پر نظر رکھنا ہوگی جو انہیں طویل عرصے تک خدمات پیش کر سکیں۔سابق کپتان نے کہا کہ بطور کپتان وکٹ کیپر کو اپنا دماغ بدلنا ہوگا، درست ہے کہ ٹی 20اور ون ڈے کر کٹ میں انہیں تواتر کے ساتھ کامیابیاں مل رہی ہیں لیکن ٹیسٹ فارمیٹ میں ابھی انہیں خود کو ثابت کرنے کے لئے بہت کچھ کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں سرفراز احمد کو سیشنز کے حساب سے حکمت عملی مرتب کر نا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ کبھی ٹیم اچھا نہ کرے تو دلبرداشتہ ہونے کی ضرورت نہیں ٗبالخصوص اپنی پرفارمینس کو اٹھا کر رکھنا ہوگا کیوں کہ وہ سمجھتے ہیں کہ کپتان کی عزت ہو گی ،تو ٹیم تب ہی کھٹری ہو سکے گی۔رمیز راجا نے کہا کہ انگلینڈ کا دورہ آسان نہیں ہوگا تاہم اگر سرفراز کی قیادت میں ٹیم عمدہ کارکردگی کے مظاہرے میں کامیاب رہی تو پھر ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کا مسئلہ بھی حل ہوجائیگا۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…