ہفتہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2026 

شعیب ملک جلد ہی باپ بننے والے ہیں، ثانیہ مرزا کے ہاں کب بچے کی ولادت متوقع ہے ،ٹینس سٹار کے والد عمران مرزا نے مداحوں کو بڑی خوشخبری سنادی

datetime 24  اپریل‬‮  2018 |

حیدرآباد(آئی این پی)بھارتی میڈیا سے گفتگو میں ثانیہ کے والد نے تصدیق کی ہے کہ ان کی بیٹی اور 6 مرتبہ گرانڈ سلم جیتنے والی ثانیہ مرزا امید سے ہیں۔شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اشاروں اشاروں میں مداحوں کو مرزا ملک کی آمد کی خوشخبری سنائی تھی۔دلچسپ انداز میں سامنے آنے والی اس خوشخبری پر کھیل کے شعبے سے وابستہ جوڑے کو ہر شعبہ زندگی سے وابستہ مشہور شخصیات نے مبارکباد دیں۔بھارتی میڈیا نے خبر کی تصدیق براہ راست ثانیہ مرزا کے والد سے کی ہے ،31

سالہ ٹینس اسٹار کے والد نے پرمسرت اطلاع کے بارے میں ہاں کہا ہے۔ایک بیان میں شعیب ملک نے اس حوالے سے کہا کہ زندگی کے نئے سفر کے حوالے سے وہ بے تاب اور خوش ہیں۔ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ ہم جلد ہی والدین بننے والے ہیں اور کافی عرصے سے اس بارے میں سوچ رہے تھے لیکن اب ہم سمجھتے ہیں کہ خاندان میں اضافے کا یہ صحیح وقت ہے۔اس سے قبل ایک انٹرویو میں ثانیہ مرزا نے بتایا تھا کہ ان کے شوہر کو پہلی اولاد کے طور پر بیٹی پسند ہے جبکہ میرے بچے کا سر نیم مرزا ملک ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…