لاہور(آئی این پی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ2018-19کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔قومی ٹیم دسمبر اور جنوری میں جنوبی افریقہ میں 3 ٹیسٹ، 5ون ڈے اور3ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ2018-19کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے ۔قومی ٹیم دورے کا آغاز 19 دسمبر کو بینونی میں جنوبی افریقاانوٹیشن الیون کے خلاف تین روزہ ٹور میچ سے کرے گی ۔
پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر سے سنچورین، دوسرا 3 جنوری سے کیپ ٹان جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 11 جنوری سے جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔پہلا ون ڈے 19 جنوری کو پورٹ الزبتھ، دوسرا 22 جنوری کو ڈربن، تیسرا 25 جنوری کو سنچورین، چوتھا 27 جنوری کو جوہانسبرگ جبکہ پانچواں ایک روزہ میچ 30 جنوری کو کیپ ٹان میں کھیلا جائے گا۔ پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ یکم فروری کو کیپ ٹان، دوسرا 3 فروری کو جوہانسبرگ جبکہ تیسرا 6 فروری کو سنچورین میں شیڈول ہے۔