جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

فٹنس ٹیسٹ ،فواد عالم نے سب کو حیران کردیا،کم عمر نوجوانوں حسن علی، بابر اعظم اور فخر زمان پر بھی بازی لے گئے

datetime 10  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) ڈومیسٹک کرکٹ میں رنز کے ڈھیر لگانے کے باوجود سلیکٹرز کی ستم ظریقی کا شکار فواد عالم نے ایک مرتبہ پھر حکام بالا کو آئینہ دکھاتے ہوئے 32 سال کی عمر میں یویو ٹیسٹ میں 19 کا متاثر کن اسکور حاصل کر کے سب کو حیران کردیا۔

آئندہ ماہ قومی ٹیم کے دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے لیے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں متعدد کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لیے گئے۔ڈومیسٹک کرکٹ خصوصاً قائد اعظم ٹرافی میں شاندار کارکردگی دکھانے والے فواد عالم کا قومی ٹیم سے مستقل اخراج کسی معمے سے کم نہیں اور انہوں نے آخری مرتبہ 2015ء میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی تھی۔دورہ انگلینڈ کے لیے جن کھلاڑیوں کو فٹنس ٹیسٹ کے لیے طلب کیا گیا ان میں فواد عالم کا نام بھی شامل ہے اور پیر کو لیے گئے فٹنس ٹیسٹ میچ میں انہوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 19نمبر لے کر سلیکٹرز کے لیے وہ تمام عذر ختم کر دیئے ہیں جو ان کے ٹیم سے اخراج کا سبب بن سکتے ہیں۔فواد عالم اپنی عمدہ کارکردگی سے اپنے سے کم عمر نوجوانوں حسن علی، بابر اعظم اور فخر زمان پر بازی لے گئے جو 18پوائنٹس حاصل کر سکے۔ان کے مقابلے میں کپتان سرفراز احمد نے 17.4اسکور کیا جبکہ 25سالہ نوجوان وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان 21اسکور کے ساتھ سرفہرست رہے اور اسد شفیق کا 20اسکور کے ساتھ دوسرا نمبر رہا۔فواد عالم نے گزشتہ ڈومیسٹک سیزن کے 10فرسٹ کلاس میچوں میں 40.71کی اوسط سے570 رنز اسکور کیے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…