پیر‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2025 

شاہد آفریدی کو آؤٹ کرنے پر شاہین آفریدی نے جشن نہیں منایا لیکن بھارت میں کوہلی کو آؤٹ کرنے کے بعد نوجوان کھلاڑی نتیش رانا نے انہیں ایسی شرمناک بات کہہ دی کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا

datetime 9  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان سپر لیگ ایڈیشن تھری کی بہت سی خوشگوار یادیں ہیں جو بھلائی نہیں جا سکتی ہے، جب شاہد آفریدی نے سابق کپتان مصباح الحق کو آؤٹ کیا تو سینئر کا احترام کرتے ہوئے کوئی جشن نہیں منایا، اسی طرح کراچی اور لاہور کے مابین کھیلے گئے پی ایس ایل کے میچ میں جب شاہین آفریدی نے شاہد آفریدی کو آؤٹ کیا تو انہوں نے بھی سینئر کے احترام میں جشن نہ منانے کا فیصلہ کیا

جیسے شائقین کرکٹ کبھی نہیں بھول پائیں گے، شاہین آفریدی اور شاہد آفریدی کے سینئر کے احترام میں کیے گئے فیصلے کی تمام لوگوں نے تعریف کی۔ دوسری جانب بھارت میں جاری آئی پی ایل کے ایک میچ کی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں بھارت کے ایک جونیئر کھلاڑی نے جب ویرات کوہلی کو آؤٹ کیا تو اس نے ویرات کوہلی کو گالی بھی دے ڈالی، کلکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف کھیلے گئے میچ میں ویرات کوہلی نے 33 گیندوں پر 31 رنز بنائے اور فرسٹ کلاس کرکٹر نتیش رائنا کی گیند پر بولڈ ہو گئے لیکن دیکھنے والے حیران و پریشان رہ گئے کہ نتیش رائنا نے نہ ان کے آؤٹ ہونے پر نہ صرف جشن منایا بلکہ انہیں گالی بھی دے ڈالی۔ بھارت کے نتیش رائنا نے اب تک فرسٹ کلاس کرکٹ ہی کھیلی ہے اور انٹرنیشنل ٹیم میں اب تک جگہ نہیں بنا پائے ہیں وہ اس وقت سینئر کھلاڑی کے ساتھ اپنے رویے کی وجہ سے شدید تنقید کا نشانہ بنے ہوئے ہیں۔ ان کی سینئر کھلاڑی کو گالی دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے، ایک طرف بھارتی اس ویڈیو کو شیئر کرکے نتیش رائنا کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں تو اس کے مقابلے میں پاکستانی اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے اپنے کھلاڑیوں شاہین آفریدی اور شاہد آفریدی کی مثالیں دے رہے ہیں جنہوں نے اپنے اپنے سینئرز کو آؤٹ کرنے کے بعد ان کے احترام میں جشن نہیں منایا تھا۔   شاہد آفریدی نے سابق کپتان مصباح الحق کو آؤٹ کیا تو سینئر کا احترام کرتے ہوئے کوئی جشن نہیں منایا، اسی طرح کراچی اور لاہور کے مابین کھیلے گئے پی ایس ایل کے میچ میں جب شاہین آفریدی نے شاہد آفریدی کو آؤٹ کیا تو انہوں نے بھی سینئر کے احترام میں جشن نہ منانے کا فیصلہ کیا

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…