جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

بھارت نے آئی سی سی اجلاس میں شرکت کیلئے نجم سیٹھی کو ویزہ جاری کردیا

datetime 9  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)کرکٹ کی عالمی تنظیم اور بھارتی حکومت کے درمیاں خاموش رابطوں کے نتیجے میں بھارتی حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی اور چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد کو بھارت کے ویزے جاری کردیے۔پاکستان اور بھارت کے درمیان گزشتہ کئی ماہ سے تعلقات کشیدہ ہیں اور بھارتی میڈیا خدشہ ظاہر کررہا تھا کہ رواں ماہ اپر یل میں کولکتہ میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل بورڈ کی میٹنگ میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی کو بھارتی ویزہ جاری نہیں کیا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے ملائیشیا کے شہر کوالالمپور روانگی سے قبل میڈیا کو بتایا کہ انہیں اور سبحان احمد کو بھارت کے ویزے مل گئے ہیں اور وہ 22 اپریل کو کولکتہ میں ہونے والے آئی سی سی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔نجم سیٹھی آئی سی سی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا کی کہانیوں پر بات نہیں کروں گا میں آئی سی سی کا ڈائریکٹر ہوں اور مجھے ویزے کا اجرا آئی سی سی کی ذمے داری تھی اور یہ مسلہ خوش اسلوبی سے حل ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں پاک ویسٹ انڈیز سیریز کا کامیاب انعقاد یقینی طور پر اجلاس میں زیر بحث آئے گا۔ پاکستان کو فوری طور پر کسی آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی نہیں مل رہی لیکن ہم نے آئی سی سی کو درخواست دے رکھی ہے کہ پاکستان آئی سی سی بورڈ میٹنگ کی میزبانی کرنے کو تیار ہے۔نجم سیٹھی نے بتایا کہ آئی سی سی کا سالانہ اجلاس آئرلینڈ میں جون میں ہوگا جس کے بعد اکتوبر میں آئی سی سی کا ایک اور اجلاس ویسٹ انڈیز میں ہوگا۔ اس بات کے امکانات ہیں کہ آئندہ سال آئی سی سی بورڈ میٹنگ کی میزبانی پاکستان کو ملے گی۔انہوں نے کہا کہ جب ٹیسٹ کھیلنے والے ملکوں کے سربراہ پاکستان آئیں گے تو اس میٹنگ سے پاکستان کی سیکیورٹی صورتحال کا انہیں درست اندازہ ہوسکے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…