پیر‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2025 

سری لنکا نے جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز کا شیڈول تبدیل کر دیا

datetime 5  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولمبو (آئی این پی ) سری لنکا کرکٹ نے رواں سال جولائی اگست میں جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز کا شیڈول تبدیل کر دیا، سیریز سے ایک ٹیسٹ کم کر کے پانچ ون ڈے اور ایک ٹی ٹونٹی میچ کو شامل کر لیا گیا۔ ابتدائی شیڈول کے تحت جنوبی افریقن ٹیم نے آئی لینڈرز کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنا تھی لیکن نئے شیڈول کے تحت پروٹیز ٹیم اب مکمل سیریز کیلئے سری لنکا کا دورہ کرے گی۔

سری لنکا کرکٹ کی طرف سے اعلان کردہ نئے شیڈول کے تحت سری لنکا جولائی اگست میں پروٹیز کے خلاف دو ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور ایک ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی، آئندہ برس شیڈول آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کو مدنظر رکھتے ہوئے سیریز کے شیڈول میں تبدیلی کی گئی تاکہ ٹیم کو میگا ایونٹ کی تیاری کا موقع مل سکے۔ شیڈول کے تحت جنوبی افریقن ٹیم 4 جولائی کو سری لنکا پہنچے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 12 سے 16 جولائی تک گال، دوسرا اور آخری ٹیسٹ 20 سے 24 جولائی تک کولمبو میں کھیلا جائے گا۔اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان شیڈول ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 29 جولائی، دوسرا میچ یکم اگست، تیسرا میچ 5 اگست، چوتھا میچ 8 اگست جبکہ پانچواں اور آخری میچ 12 اگست کو کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان واحد ٹی ٹونٹی میچ 14 اگست کو شیڈول ہے۔

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…