ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

بال ٹیمپرنگ سکینڈل، سٹیون سمتھ اور کیمرون بینکرافٹ کا سزائوں کو چیلنج نہ کرنے کا فیصلہ

datetime 5  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی(آئی این پی ) سابق آسٹریلوی قائد اور سٹار بلے باز سٹیون سمتھ اور کیمرون بینکرافٹ نے کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے بال ٹیمپرنگ سکینڈل پر عائد پابندیوں کے فیصلے کو چیلنج نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔ کرکٹ آسٹریلیا نے سمتھ پر ایک برس اور بینکرافٹ پر 9 ماہ تک ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کر رکھی ہے، اس کے ساتھ ساتھ دونوں کھلاڑی دو برس تک آسٹریلوی ٹیم کی لیڈرشپ پوزیشن سے بھی محروم رہیں گے۔

سمتھ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ بحیثیت کپتان میں واقع کی پوری ذمہ داری قبول کر چکا ہوں، میں ان ساری چیزوں کو پیچھے چھوڑ کر نئے سرے سے دوبارہ ملک کی نمائندگی کرنا چاہتا ہوں، کرکٹ آسٹریلیا نے سخت سزائیں دے کر دوسرے کھلاڑیوں کیلئے ایک مثال قائم کی ہے اسلئے میں پابندی کے خلاف اپیل نہیں کروں گا، سمتھ کے ٹویٹ کے تھوڑی دیر بعد کیمرون بینکرافٹ نے اعلان کیا کہ وہ کرکٹ آسٹریلیا کی طرف سے دی گئی نو ماہ کی سزا کو تسلیم کرتے ہیں اور اسے چیلنج نہیں کریں گے۔پابندی کا شکار ایک اور آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر کی جانب سے تاحال کوئی اعلان سامنے نہیں آیا، وارنر کو بھی ایک برس پابندی کا سامنا ہے اور کرکٹ آسٹریلیا نے انہیں ٹیم کی قیادت کیلئے تاحیات نااہل قرار دیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…