جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستانی شاہینوں نے کالی آندھی کو وائٹ واش کر دیا

datetime 3  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ جیت کر ویسٹ انڈیز کو وائٹ واش کر دیا، پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جانے والے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، ویسٹ انڈیز کی جانب سے پاکستان کو جیت کے لیے 154 رنز کا ٹارگٹ دیا گیا، ویسٹ انڈیز کی جانب سے اننگز کا آغاز چیڈوک والٹن اور آندرے فلیچر نے کیا لیکن والٹن کوئی رنز بنائے بغیر دو کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہو گئے۔

آندرے فلیچر اور مارلن سیمیولز نے جارحانہ کھیلتے ہوئے سکور کو آگے بڑھایا اور دونوں کے درمیان 72 رنز کی شراکت قائم ہوئی، مارلن سیمیولز شاداب کے ہاتھوں 31 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ ویسٹ انڈیز کے اوپنر آندرے فلیچر نے نصف سنچری سکور کی لیکن 52 رنز بنا کر وہ رن آؤٹ ہوگئے۔ میکارتھی نے ابھی 5 رنز بنائے تھے کہ شاداب خان نے انہیں پویلین واپس بھیج دیا جبکہ فہیم اشرف کا شکار روومین پاول بنے جنہوں نے صرف دو رنز بنائے، ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن 13رنز بنانے کے بعد عثمان شنواری کا شکار بن گئے، اس طرح مقررہ 20 اوورز میں ویسٹ انڈیز نے 153 رنز بنائے اور اس کے چھ کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔پاکستان کی جانب سے میچ میں دو تبدیلیاں کی گئیں ٹیم میں محمد عامر اور حسن علی کی جگہ عثمان شنواری اور شاہین شاہ آفریدی کو شامل کیا گیا۔پاکستان کی جانب سے محمد نواز، عثمان خان اور فہیم اشرف نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا اور شاداب خان نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی اوپنر بلے بازوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، فخر زمان نے 17 گیندوں پر 40 رنز بنائے اور وہ پاکستان کے مجموعی سکور 61 پر آؤٹ ہوئے، بابر اعظم نے شاندار 51 رنز بنائے اور وہ سمتھ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے، حسین طلعت اور آصف علی نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے بالترتیب 31 اور 25 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے اس طرح پاکستان نے مطلوبہ ہدف 16.5 اوورز میں پورا کر لیا۔ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 8 وکٹوں سے جیت لیا۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…