بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں82 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز دو صفر سے جیت لی

datetime 2  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک) پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں 82 رنز سے شکست دیکر 3 میچوں کی سیریز 0-2 سے اپنے نام کرلی ہے۔پیرکونیشنل اسٹیڈیم کراچی میں تین میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے بابراعظم اور حسین طلعت کی شاندار بلے بازی کی بدولت ٹی ٹوئنٹی میں اپنا سب سے بڑا اسکور بنایا، قومی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 205 رنز اسکور کیے جس کے جواب میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 123 رنز پر آؤٹ

ہوگئی۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے آندرے فلیچر اور چاڈوک والٹن نے اننگز کا آغاز کیا لیکن پچھلے میچ کی طرح محمد نواز نے ایک بار پھر ابتدائی اوورز میں وکٹ حاصل کرکے مخالف ٹیم کو مشکلات سے دوچار کیا، فلیچر صرف ایک رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔پچھلے میچ میں جلدی پویلین لوٹ جانے والے والٹن نے اس میچ میں جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے 2 چھکے اور 5 چوکے لگائے لیکن وہ 29 گیندوں پر 40 رنز کی اننگز کھیل کر شاداب خان کا شکار بنے۔دوسری وکٹ پر چیڈوک والٹن اور مارلن سیموئلز نے 39رنز کی شراکت قائم کی ۔شاداب خان نے 11 ویں اوورکی پہلی گیند پر مارلن سیموئلز کی قیمتی وکٹ بھی حاصل کرلی ،سیموئلز 1چوکے کی مدد سے صرف 12رنز بناکر پویلین لوٹ گئے،یوں ویسٹ اندیز کی تیسری وکٹ 57 رنز پر گر گئی۔چوتھی وکٹ پر کپتان جیسن محمد اور دنیشن رام دین نے پاکستانی بولنگ لائن پر کیخلاف تھوڑی مزاحمت کی ،دونوں کھلاڑیوں نے 35 رنز کی شراکت قائم کی ۔92 کے مجموعی اسکور پر گرین شرٹس کے حسین طلعت نے 2 چھکوں اور 1 چوکے کی مدد سے 21رنز بنانے والے دنیش رام دین کو آؤٹ کرکے یہ شراکت توڑ دی۔محمد عامر نے 94 کے مجموعی اسکور پر کپتان جیسن محمد کو پویلین کی راہ دکھائی ،انہوں نے 2 چوکے لگاکر 15رنز بنائے تھے ۔ویسٹ انڈیز کی چھٹی وکٹ رومین پال کی گری ، وہ صرف 3رنز بناسکے ،انہیں محمد عامر نے بابر اعظم کی مدد سے اپنا دوسرا شکار بنایا ۔کیمون پال کو 114کے مجموعی اسکور پر محمد عامر نے فہیم اشرف کے ذریعے پویلین کی راہ دکھائی اور میچ میں تیسری وکٹ اپنے نام کرلی ۔۔اس سے قبل پاکستان کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ قومی ٹیم کی جانب سے فخرزمان اور بابر اعظم نے اننگز کا آغاز کیا

لیکن پچھلے میچ میں جارحانہ اننگز کھیلنے والے فخرزمان دوسرے ہی اوور میں پویلین واپس لوٹے گئے، وہ صرف 6 رنز بناسکے۔پہلی وکٹ جلدی گرجانے کے بعد پچھلے میچ کے مین آف دی میچ طلعت حسین نے ایک بار پھر عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ دکھا کر اپنا لوہا منوایا، انہوں نے بابر اعظم کے ساتھ ملکر دوسری وکٹ کے لیے نہ صرف 119 رنز کی عمدہ شراکت قائم کی بلکہ ٹیم کا اسکور بورڈ بھی تیزی سے آگے بڑھایا۔اس دوران دونوں کھلاڑیوں نے اپنی نصف سنچری مکمل کی تاہم حسین طلعت 14ویں اوور میں 41 گیندوں پر ایک چھکے اور 8 چوکوں کی مدد سے 63 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوگئے۔حسین کے پویلین لوٹ جانے کے بعد ایک اور نوجوان بلے باز آصف علی کو بیٹنگ کے لیے بھیجا گیا لیکن وہ متاثر کن کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے اور ایک ہی چھکا لگانے کے بعد 14 رنز پر آؤٹ ہوگئے جب کہ شعیب ملک 17 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔بابراعظم جو پچھلے میچ میں زیادہ اچھکا کھیل پیش کرنے میں ناکام رہے تھے اس بار مکمل فارم میں دکھائی دیے اور گراں ڈ کے چاروں اطراف بہترین شارٹس کھیلے، اس دوران انہوں نے ولیمس کو بلندوبانگ چھکا بھی رسید کیا لیکن بدقسمتی سے وہ صرف 3 رنز کی کمی سے ٹی ٹوئنٹی میں اپنی پہلی سنچری مکمل نہ کرسکے اور 97 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…