ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

اظہر محمود کا محمد عامر کو ٹی ٹوئنٹی لیگز اور کاؤنٹی سے گریز کا مشورہ

datetime 1  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ اظہر محمود نے محمد عامر کو ٹی ٹوئنٹی لیگز اور کاؤنٹی سے گریز کا مشورہ دیدیا۔برطانوی ویب سائٹ کو انٹرویو میں اظہر محمود نے کہاکہ محمد عامر کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کہنے کے بیان پر میری اور ہیڈکوچ مکی آرتھر کی بات ہوئی ہے، ہم دونوں کو محمد عامر کے ساتھ ہمدردی اور ان کی فکر بھی ہے۔

بولنگ کوچ نے کہا کہ دراصل پابندی کی وجہ سے 5سالہ طویل وقفے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کا موقع ملنے پر پیسر تینوں فارمیٹ میں تسلسل سے میچز کھیلتے رہے، اس دوران کاؤنٹی اور ٹی ٹوئنٹی لیگز میں بھی شریک ہوئے، ابھی عامرکی عمر اتنی ہے کہ مزید کئی سال تک ملک کی نمائندگی کرسکتے ہیں،اپنے کیریئر کے حوالے سے حتمی فیصلہ کرنے کا حق تو خود ان کو ہی حاصل ہے تاہم میرا مشورہ یہ ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں کمی کے بجائے ٹی ٹوئنٹی لیگز اور کاؤنٹی میچز میں شرکت نہ کرتے ہوئے اپنے جسم اور اعصاب کو آرام دیں۔اظہر محمود نے کہا کہ پی ایس ایل میں مجموعی طور پر فاسٹ بولنگ کا معیار بہترین تھا،عثمان شنواری نے ایونٹ کے آغاز میں شاندار اسپیل کیے، شاہین شاہ آفریدی نے کم عمری میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا،راحت علی کو ٹیسٹ بولرسمجھا جاتا رہا ہے،اس بار ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بھی وہ مختلف روپ میں نظر آئے، وہاب ریاض پورے ٹورنامنٹ کے دوران اننگز کے آغاز کے ساتھ اختتامی اوورز میں بھی بہترین بولر کا کردار ادا کرتے رہے۔قومی ٹیم کے بولنگ کوچ کی حیثیت سے میرے لیے پی ایس ایل میں پیسرز کی کارکردگی بڑی حوصلہ افزا ہے، انھوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز سے سیریزکے بعد ورلڈکپ 2019کیلئے پلان کا آغاز کرتے ہوئے دیکھیں گے کہ کس بولر کو کس فارمیٹ میں آزمانا اور کب آرام دینا مناسب ہوگا۔اظہر محمود نے کہا کہ کراچی میں سیریز سے قبل اتنا وقت نہیں تھا کہ پی ایس ایل میں سامنے آنے والے بولرز کے مسائل حل کرنے کیلیے کام کرسکتے،تینوں میچز میں کوئی وقفہ بھی نہیں ٗاس کے باوجود امید ہے کہ پیسرز اور اسپنرز بہتر کارکردگی پیش کریںگے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…