بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان کرکٹ بورڈ کی مدد کرنا چاہتے ہیں ،ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ

datetime 1  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)کرکٹ ویسٹ انڈیز کے چیف ایگزیکٹو جونی گریو نے کہا ہے کہ پاکستان ویسٹ انڈیز سیریز کے ٹی ٹونٹی میچز نمائشی میچز نہیں ہیں ،یہ سیریز پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں مدد دیگی ۔کرکٹ ویسٹ انڈیز کے چیف ایگز یکٹو جونی گریو نے ایک انٹرویو میں کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے کام کر رہا ہے ٗ تین ٹی ٹونٹی میچز کی یہ سیریز پی سی بی کیلئے مددگار ثابت ہو گی اور انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں مدد دے گی ۔

انہوں نے کہا کہ دونوں بورڈز ایک دوسرے کی سپورٹ کرتے رہے ہیں، یہ سیریز صرف پیسہ کمانے کے لئے نہیں ہے اس کے دو رس نتائج سامنے آئیں گے اور مستقبل میں کینیڈا اور امریکا میں کھیلنے کیلئے راہیں تلاش کی جا رہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہر بورڈ اپنے ملک میں اپنے کراوڈ کے سامنے کھیلنا چاہتاہے، ویسٹ انڈین کھلاڑی بھی یہ بات سمجھتے ہیں کہ ایک عرصہ سے پاکستان میں کرکٹ نہیں ہو ئی، وہ پی ایس ایل اور ورلڈ الیون کے ساتھ پاکستان آئے ٗ اس مقصد کیلئے ویسٹ انڈین کرکٹرز بھی پاکستان کی سپورٹ کرنا چاہتے ہیں ۔جونی گریو نے کہا کہ ورلڈ الیون کے خلاف سیریز نے ثابت کیا کہ پاکستان انٹرنیشنل میچز کی میزبانی کر سکتا ہے، جونی گریو کا کہنا ہے کہ پاکستان ویسٹ انڈیز سیریز میں مقابلے کی کرکٹ ہو گی یہ نمائشی میچز نہیں بلکہ انٹرنیشنل میچز ہیں۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…