ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

پاکستان کا دورہ کرنے والی ویسٹ انڈین ٹیم کافی متوازن ہے ،شعیب ملک

datetime 31  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینئر آل راؤنڈر شعیب ملک نے کہا ہے کہ پاکستان کا دورہ کرنے والی ویسٹ انڈین ٹیم کافی متوازن ہے ٗامید ہے شائقین کو اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب ملک نے کہا کہ وہ کیریبئن پریمیر لیگ کا حصہ ہیں اور انہیں اندازہ ہے کہ پاکستان کا دورہ کرنے والی ویسٹ انڈین ٹیم میں اچھے کھلاڑی شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں پاکستان کو ہوم ایڈوانٹج ہوگا تاہم مہمان ٹیم سخت مقابلہ دیکھنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹوئنٹی میچز کی سیریز یکم ، دو اور تین اپریل کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔کراچی میں طویل عرصے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب ملک نے کہا کہ کراچی پاکستان کا سب سے بڑا شہر ہے، ملک کی معیشت یہاں سے چلتی ہے، یہاں کرکٹ ہونا اچھا اشارہ ہے جس پر کراچی کے لوگوں اور پی سی بی کو مباردکباد دیتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہم سب نے کراچی میں کرکٹ کو مِس کیا، لوگوں نے بھی بہت کرکٹ کو مِس کیا، کوشش کریں گے کہ دنیا کو یہ پیغام دیں کہ یہاں کرکٹ ہوسکتی ہے، یہاں کے لوگ بہت پیار کرنے والے ہیں۔شعیب ملک نے کہا کہ پی ایس ایل میں بھی غیر ملکی پلیئرز کراچی میں کھیل کر خوش ہوئے۔ان کا کہنا تھا کہ فرنچائز کرکٹ میں وہ دباؤ نہیں ہوتا جو انٹرنیشنل کرکٹ میں ہے، نوجوان کھلاڑیوں میں نکھار آنا کافی معنی رکھتا ہے، بطور سینئر کوشش کرتا ہوں کہ بہتر سے بہتر اور تسلسل سے پرفارم کروں۔شعیب ملک نے کہا کہ سینئرز کی ذمہ داری صرف اپنی کارکردگی نہیں ہوتی بلکہ انہیں جونیئرز کو بھی ساتھ لے کر چلنا ہوتا ہے۔شعیب ملک نے کہا کہ میں خود کو آل راؤنڈر ہی سمجھتا ہوں، اگر ضرورت پڑی تو بولنگ کراؤں گا۔

پی ایس ایل سے قومی ٹیم میں شامل ہونے والے کھلاڑیوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب ملک نے کہا کہ پی ایس ایل کے پلیئرز کی سلیکشن کافی اچھی ہے، فہیم اشرف، فخر زمان اور حسن علی میں وہ جھلک ہے جو ماضی کے اسٹارز میں تھی۔شعیب ملک نے کہا کہ محمد حفیظ کی غیر موجودگی میں وہ اسپن آل راونڈر کا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہیں، کیریئر کے اس دور میں اب وہ اپنے بیٹنگ آرڈز کے بارے میں نہیں سوچتے بلکہ ان کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ جونیئرز کو گروم کریں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…