پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

کامن ویلتھ گیمز میں قوم کو مایوس نہیں کروں گا، ارشد ندیم

datetime 31  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی ) انٹرنیشنل جیولین تھرو کے کھلاڑی ارشد ندیم نے کہا ہے کہ کامن ویلتھ گیمز میں قوم کو مایوس نہیں کروں گا، انٹرنیشنل سطح کی سہولیات فراہم کی جائیں تو اولمپک میں بھی میڈلز لاسکتا ہوں ۔ گذشتہ روزکامن ویلتھ گیمز میں شرکت کے لئے آسٹریلیا روانگی سے قبل بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت دیگر کھیلوں کی طرح اتھلیٹکس کے کھیل پر بھی توجہ دے اور اس کی سالانہ گرانٹ میں اضافہ کرے ۔

تاکہ کھلاڑیوں انٹرنیشنل سطح پر ملک کا نام روشن کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ میں پوری امید سے کہتا ہوں کہ اگر حکومت مدد کرے تو اتھلیٹکس کے کھیل میں کافی میڈلز لائے جا سکتے۔ انہوں نے کہا کہ وہ پہلی بار کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کر رہے ہیں گیمز میں جیولین تھرو کا کوالیفائنگ رانڈ 13 اپریل کو جبکہ فائنل 14 اپریل کو کھیلا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ کامن ویلتھ گیمز کی تیاری کے دوران تربیتی کیمپ میں میرے کوچ فیاض حسین بخاری نے میری بھر پور تربیت اور رہنمائی کی ہے، قومی خواتین کھلاڑی نجمہ پروین جن کا پاکستان واپڈا سے تعلق ہے نے کہا کہ وہ کامن ویلتھ گیمز میں 200 اور 400 میٹر دوڑ کے مقابلوں میں حصہ لیں گی وہ بھی پہلی کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کررہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے کوچ حیدر شاہ کی کوچنگ میں بھرپور محنت کی ہے اور امید ہے کہ کامن ویلتھ گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کروں گی۔ دونوں کھلاڑیوں نے کہا کہ کئی بار فنڈز کی کمی باعث کئی عالمی مقابلوں میں کھلاڑی شرکت نہیں کرسکے جس کے بعد پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر میجر جنرل (ر)محمد اکرم ساہی کی ذاتی کو ششوں اور کاوشوں سے کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل مقابلوں کے لئے بیھجا جا رہا ہے اور اکرم ساہی صاحب خود کھلاڑی رہے ہیں اور کھلاڑیوں کے مسائل کو بھی سمجھتے ہیں اور اکرم ساہی صاحب کی کوشش ہوتی ہے کہ کھلاڑیوں کو ہر عالمی سطح پر ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے بھیجا جائے تاکہ کھلاڑیوں کا نقصان نہ ہو کیونکہ کھلاڑی سارا سال محنت کرتے رہتے ہے ورنہ کھلاڑی کی محنت کا ملک وقوم کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…