پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

نیشنل سٹیڈیم کراچی میں (کل) 9سال بعد انٹرنیشنل کر کٹ کا میلہ سجے گا

datetime 30  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آئی این پی) نیشنل سٹیڈیم کراچی میں (کل)اتوار کو 9سال بعد انٹرنیشنل کر کٹ کا میلہ سجے گا،پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین پہلا ٹی 20(کل)کھیلا جائے گا، ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم (آج)ہفتے کی شب 2 مختلف پروازوں سے کراچی پہنچے گی۔نیشنل اسٹیڈیم میں سیریز سے قبل عالمی چیمپیئن ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کا پہلا گروپ ہفتے کی رات ساڑھے 9بجے اور دوسرا گروپ رات سوا 12 بجے دبئی سے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے گا۔

دو الگ الگ فلائٹس میں آنے کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ دبئی سے کراچی کے درمیان ایک فلائٹ میں تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز کے لیے نشستیں دستیاب نہیں ہیں۔ویسٹ انڈین ٹیم کراچی میں3راتیں قیام کرے گی اور ایئرپورٹ سے ٹیم کو سخت پہرے میں ہوٹل پہنچایا جائے گا۔ہفتے کی شب آرام کے بعد اتوار کو پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلا جائے گا جبکہ منگل کی شب کراچی میں آخری ٹی ٹوئنٹی کے بعد ویسٹ انڈین ٹیم اسٹیڈیم سے سیدھا ایئرپورٹ جائے گی اور میچ ختم ہونے کے چند گھنٹے بعد کراچی سے براستہ دبئی واپسی کے لیے اڑان بھرے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ میچوں کے علاوہ کھلاڑیوں کا کراچی میں کم سے کم قیام ہوگا۔سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے پاکستان کا دورہ کرنے والی ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم کراچی میں اہم کھلاڑیوں کی خدمات سے محروم ہوگئی ہے۔اتوارکو ہونے والے پہلے میچ سے قبل مہمان ٹیم کا کوئی پریکٹس سیشن نہیں ہوگا اور نہ ہی ٹیم کے کپتان سیریز سے قبل روایتی پری سیریز پریس کانفرنس کریں گے جبکہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے کپتانوں کے درمیان ٹرافی کے ساتھ فوٹو سیشن بھی نہیں رکھا گیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کا کہنا ہے کہ(آج) ہفتے کو شام ساڑھے 5بجے پاکستان ٹیم کی پریس کانفرنس ہوگی، جس کے بعد ٹیم شام6سے رات 9 بجے تک نیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس کرے گی۔پی سی بی نے ویسٹ انڈیز کی ٹیم کی مصروفیات کے شیڈول کا باضابطہ اعلان نہیں کیا ہے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز ٹیم کو کراچی میں صدارتی سیکیورٹی دی جائے گی، مہمان ٹیم کو جہاز سے رن وے پر لایا جائے گا، جہاں سے بلٹ پروف کوسٹرز پر انہیں کڑے پہرے میں ہوٹل منتقل کیا جائے گا۔واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم 2006 کے بعد پہلی بار پاکستان کا دورہ کر رہی ہے۔ 2009 میں لاہور میں سری لنکن ٹیم پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد زمبابوے اور سری لنکا کے بعد ویسٹ انڈیز کی ٹیم پاکستان کا دورہ کرنے والی تیسری ٹیم ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے پاکستان میں ہونے والے میچوں کے لیے فرنچائز نے غیر ملکی کھلاڑیوں کو فی میچ 5 ہزار ڈالرز اضافی ادا کیے جبکہ ویسٹ انڈیز بورڈ نے اپنے کھلاڑیوں کو پی ایس ایل کے لیے پاکستان کا این او سی جاری کرنے کے لیے 20 ہزار ڈالرز فی کھلاڑی کے حساب سے اضافی معاوضہ طلب کیا۔اتوار سے ویسٹ انڈیز کی ٹیم تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے کراچی آرہی ہے۔

ان میچوں کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ، ویسٹ انڈیز کے ہر کھلاڑی کو 25 ہزار ڈالرز اضافی ادا کرے گا۔ یہ رقم ویسٹ انڈیز کے کسی بھی کھلاڑی کو ادا کی جانے والی میچ فیس سے 70فیصد زیادہ ہے۔ اس سے قبل پی سی بی نے شارجہ میں ٹی ٹین لیگ کے لیے منتظمین کو 26 پاکستانی کھلاڑیوں کے این او سی جاری کرنے کے لیے 4 کروڑ روپے لیے تھے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…