بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

پشاور میں ڈیرن سیمی کے حق میں ریلی، ویسٹ انڈین ٹیم میں شامل کرنے کا مطالبہ

datetime 30  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)ویسٹ انڈین کرکٹر ڈیرن سیمی کے حق میں ان کے مداحوں کی جانب سے ریلی نکالی گئی جن کا مطالبہ تھا کہ سیمی کو دوبارہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں شامل کیا جائے۔پشاور کے نوجوان کرکٹرز نے پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کے حق میں ریلی نکالی اور انہیں ویسٹ انڈیز ٹیم میں شامل نہ کرنے پر ان سے اظہار یکجہتی بھی کیا۔ ریلی جیم خانہ گراؤنڈ سے شرو ع ہو کر مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی جیم خانہ گیٹ پر اختتام پذیر ہوئی ۔

ریلی میں شریک نوجوان کرکٹرز نے پلے کارڈز ا ٹھا رکھے تھے جن پر ڈیرن سیمی کے حق میں نعرے درج تھے۔ نوجوان کرکٹرز جیم خانہ گراؤنڈ میں ڈیرن سیمی کے حق میں نعرے لگارہے تھے۔نوجوان کرکٹرز نے کہا کہ ڈیرن سیمی نے پاکستان کی خدمت کی اور پوری دنیا کو پاکستان میں امن کی بحالی کا پیغام دیا۔ انہوں نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ ڈیرن سیمی کو پاکستان کی خدمت کا یہ صلہ ملا کہ انہیں ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔ ریلی کے شرکاء نے ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ سے مطالبہ کیا کہ ڈیرن سیمی کو دوبارہ ٹیم میں شامل کیا جائے تاکہ وہ پاکستان آکر کرکٹ کے میدانوں کو آباد کریں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…