بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے 13 رکنی ویسٹ انڈین اسکواڈ کا اعلان

datetime 30  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جمیکا (این این آئی)پاکستان کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کیلئے ویسٹ انڈیز نے 13 رکنی اسکواڈ اور ٹیم مینجمنٹ کا اعلان کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان یکم، دو اور تین اپریل کو کراچی میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کی جانب سے اعلان کردہ اسکواڈ میں جیسن محمد (کپتان)، سیموئل بدری، ریاد ایمرٹ، آندرے فلیچر،

آندرے میک کارتھی، کیمو پال، ویرا سیمی پرمال، رومین پاویل، دنیش رام دین، مارلن سیموئلز، اوڈین اسمتھ، چیڈوک والٹن اور کیسرک ولیمز شامل ہیں۔ویسٹ انڈین ٹیم منیجمنٹ یونٹ میں اسٹیورٹ لاء (ہیڈ کوچ)، الفونسو تھامس (معاون کوچ)، ریان میرون (معاون کوچ)، ویرنن ولیمز (فزیوتھراپسٹ) اور ڈیکسٹر آگسٹس (ویڈیو ڈیٹا اینالسٹ) شامل ہیں۔ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر جمی ایڈمز اور ویسٹ انڈیز پلیئرز ایسوسی ایشن کے سربراہ ویول ہائنڈز بھی ٹیم کے ہمراہ پاکستان آئیں گے۔دورہ پاکستان کے حوالے سے ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جونی گریو نے کہا کہ کراچی میں پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے کامیاب انعقاد کے بعد ہماری ٹیم ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستان پہنچ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ٹور پاکستان کرکٹ بورڈ میں موجود ہمارے دوستوں کیلئے ایک اور اہم اور بڑا قدم ہے تاکہ پاکستان میں کرکٹ واپس لائی جاسکے، ہمیں خوشی ہے کہ ہمارے کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف نے اسے سمجھا اور تعاون کیا۔ٹیم سلیکشن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سلیکشن پینل کے چیئرمین کورٹنی براؤن نے کہا کہ کچھ کھلاڑیوں کو دورے کے لیے منتخب کیا گیا تھا جن میں ریگولر ٹی ٹوئنٹی کپتان کالوس براتھ ویٹ بھی شامل تھے تاہم انہوں نے سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے دورے سے معذرت کرلی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…